28.9 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Iran Israel conflict: اسرائیل سے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کی ایرانی دھمکی صرف زبانی جمع خرچ، ایران اسرائیل پرحملے نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا

Iran Israel conflict:

Iran Israel conflict:

تہران،14 جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
ایران نے اپنے ہی ملک میں اسرائیل کے ذریعہ کئے گئے حملے میں اپنے اتحادی ملک کے سب سے بڑے رہنما کی موت کا بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔ ایران نے کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو سبق سکھایا جائے۔ لیکن اس کی یہ دھمکی صرف زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ نہیں ثابت ہورہی ہے۔اور وہ اب اسرائیل پر حملے نہ کرنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
Manish Sisodia Bail: آپ کوبڑی راحت ،سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا 17 ماہ بعد جیل سے باہر آئیں گے 
Urdu Academy Delhi : کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، آخر کا اردو اکادمی دہلی کو وائس چیئرمین مل ہی گیا

Iran Israel conflict:
ایرانی حکام نے اسرائیل پر حملہ موخر کرنے کیلئے شرط رکھ دی اور کہا کہ سیز فائر معاہدہ ہوا تو حملہ نہیں ہوگا۔حکام کے مطابق ایران دوحہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں حصہ لینے پر غور کررہا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق صرف غزہ جنگ بندی کی صورت میں ہی ایران، اسرائیل پر جوابی حملہ مؤخر کر سکتا ہے۔دوسری طرف امریکا نے ترکیے پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کرے۔اس کے ساتھ ہی جمعرات کو ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کی امیدیں کم ہوگئی ہیں کیونکہ حماس نے دوحا بات چیت میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

Iran Israel conflict:
حماس نے موقف اختیار کیا کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کی طے شدہ شرائط پر عمل کروایا جائے۔اُدھر روسی صدر پوتن نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات میں فلسطینیوں کی مکمل مدد و حمایت کا یقین دلایا۔ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔جنوبی لبنان میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں حزب اللّٰہ کے دو ارکان مارے گئے۔

Related posts

یوپی میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے غیر ملکی کمپنیوں میں مقابلہ

Hamari Duniya

اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل منظور

Hamari Duniya

بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، چاروں ٹیمیں فائنل

Hamari Duniya