نئی دہلی، 21 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہند میں تیز زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ری ایکٹراسکیل پر اس کی شدت6.6 ماپی گئی ۔اطلاع کے مطابق زلزلہ کا مرکزافغانستان کے فیض آباد میں تھا۔ اس کے علاوہ زلزلہ کے جھٹکے پاکستان کے اسلام آباد، لاہور اور پشاور اور ترکمانستان، قزاقستان، پاکستان، تازقستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغستان میں محسوس کئے گئے۔ محکمہ سیسمولوجی کے مطابق رات 10:17 بجے کالافگن، افغانستان سے 90 کلومیٹر کی دوری پر یہ جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرتے ہی چاروں طرف افراتفری مچ گیا دہلی اور این سی آر میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ اتنا تیز تھا کہ لوگ کافی دہشت میں تھے۔
کیا کریں یا نہ کریں؟
زلزلہ کے دوران جتنا ہوسکے محفوظ رہیں۔ دھیان رکھیں کہ کچھ زلزلہ حقیقت میں زلزلے سے پہلے کے جھٹکے ہوتے ہیں اور بڑا زلزلہ کچھ دیر میں آسکتا ہے۔ اپنی ہلچل ایک دم کم کردیں اور نزدیکی محفوظ مقامات پر پہنچیں۔ تب تک گھر کے اندر رہیں جب تک زلزلہ بند نہ ہوجائے۔ اور آپ مطمئن ہوجائیں کہ باہر نکلنا محفوظ ہے۔