نئی دہلی۔16؍ جنوری۔ 2024۔ پرائیویٹ سیکٹر میں ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے دسمبر میں ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی میں بمپر منافع کمایا۔ تیل اور گیس سے لے کر خوردہ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم تک اپنی مضبوط موجودگی کو رجسٹر کرتے ہوئے، اکتوبر۔دسمبر سہ ماہی میں کمپنی کا کل منافع بڑھ کر 18,540 کروڑ روپے ہو گیا۔ گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 17,265 کروڑ روپے تھا۔ریلائنس انڈسٹریز نے جمعرات کو کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو 2.40 لاکھ کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے، جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 2.25 لاکھ کروڑ روپے تھی۔
اس تناظر میں، کمپنی کا ٹیکس سے قبل کل منافع 43,789 کروڑ روپے تھا، جو گزشتہ سال اسی سہ ماہی میں 40,656 کروڑ روپے تھا۔ کمپنی کا مجموعی مارجن اس سال بڑھ کر 18.3 فیصد ہو گیا ہے جو کہ گزشتہ سال دسمبر کی سہ ماہی میں 18.1 فیصد تھا۔ مالی سال 2024-25 کی سہ ماہی میں ریلائنس نے 2,67,186 کروڑ روپے کا مجموعی ریونیو درج کیا جو کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں 7.7فیصد زیادہ رہا۔ مالی سال 2024-25 کی تیسری سہ ماہی میںریلائنس کا مجموعی ای بی آئی ٹی ڈی اے سال با سال 7.8% بڑھ کر 48.003کروڑ روپے کے ریکارڈ اعلی سطح پر پہنچ گیا۔
