March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

سہیوگ معاشرے کے کمزور طبقوں کی ز ندگی سنوار نے کا ایک بڑا ذریعہ: طارق انور 

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کا سالانہ پروگرام منعقد 
نئی دہلی، 23فروری-آپسی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور کٹیہار سے لوک سبھا کے رکن طارق انور نے کو آپریٹیو بینک یا سہیوگ کوآپریٹیو سوسائٹی لوگوں کی کاروباری یا ذاتی مدد کا بڑا ذریعہ ہے اور اس سے بہت چھوٹے چھوٹے کاروباریوں کی زندگی سنور جاتی ہے۔ انہوں نے یہ بات سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے سالانہ پروگرام میں کہی۔
 ایک سال میں سہیوگ کی کارکردگی تعریف کرتے ہوئے  انہوں نے کہاکہ سہیوگ کے ذریعہ تعمیرکاموں سے سماج کے کمزور طبقے کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیوگ نے ایک سال کے درمیان بہت سے کمزورطبقوں بلاسودی قرض دیا ہے جس سے ان چھوٹے کاروباری لوگوں کی زندگی آسان ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سماج میں کمزور طبقوں کی مدد کرنا معاشرتی ذمہ داری ہے اور یہ کام سہیوگ بخوبی کر رہا ہے۔ 
مہمان خصوصی مسٹر طارق نے ملک کے عوام کی معاشی کمزوری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی معاشی کمزوری کا یہ عالم ہے کہ آج بھی یہاں 80کروڑ عوام مفت پر اناج پر منحصر ہیں اگر انہیں یہ مفت اناج نہ ملے تو ان کے گھر چولہے نہیں جلیں گے۔ انہوں نے لوگوں کے خود کفیل ہونے کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ ساری چیزوں کیلئے حکومت پر منحصر نہیں ہونا چاہئے کچھ کام ہمیں بھی کرنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ سہیوگ لوگوں کو پیروں پر کھڑا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔
 میڈی کینٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر کے چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹراور کینسر کے ماہر ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے کہاکہ انسانیت اور انسان میں بہت فرق ہے اور انسانیت قوم اور کمیونٹی کے کام آتی ہے اور ہر ضرورت مندوں کے لئے کھڑی رہتی ہے۔ سہیوگ کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح قطرہ قطرہ دریابن جاتا ہے اسی طرح چھوٹے چھوٹے پیسے مل کر کاروباریوں کی مدد کرتے ہیں اور کاروباریوں کو کاروبار کے لئے ایک رقم بطور قرض دی جاتی ہے۔ جس سے وہ اپنی زندگی کی گاڑی کو کھینچ لیتے ہیں۔ انہوں نے آپسی تعاون کے ذریعہ لوگوں کی مدد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک مثال ہے کہ کس طرح تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرکے لوگوں کو بلاسودی قرض دیا جاتا ہے جسے وہ آسانی سے کاروبار کرپاتا ہے۔
آل انڈیا مسلم مجلس مشاور (رجسٹرڈ)کے صدر اورمعروف اسکالر ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ انسان کی زندگی میں بچت بہت ضروری ہے اور موجودہ حالات اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے تاکہ ہر آڑے وقت میں بچت کام آسکے۔  کانگریسی لیڈر اوردہلی کانگریس سوشل میڈیا سیل کے چیرمین ہدایت اللہ نے بلاسودی نظام کی وکالت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام سمیت تمام مذاہب سود کی حوصلہ نہیں کی گئی ہے۔اسلام میں تو سود لینے اور دینے دونوں کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ اس لئے مالی معاونت کے بلادی سودی نظام ہی بہتر متبادل ہے اور سہیوگ آپسی تعاون کا ایک بڑا ذریعہ ہے۔ اس لئے سب کو سہیوگ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔
 سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی کے چیرمین شمس الضحی نے سہیوگ کے ایک سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سہیوگ ایک رجسٹرڈ سرکارسے منظور شدہ ادارہ ہے، اس کے سارے کام سرکاری ضوابط کے دائرے میں کئے جاتے ہیں۔ یہ مائیکروفنانس بلاسودی نظام پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو سود کے استحصال سے حفاظت اور چھوٹے کاروباریوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔
سہولت کے سی ای اواسامہ خاں نے بلاسودی نظام پر تفصیل سے روشنی ڈالٹے ہوئے اس مقصد مالی استحصال سے چھوٹے کاروباریوں کو بچانا ہے۔ تاکہ وہ سود کے بوجھ کے تلے اپنی کمائی نہ گنوادیں۔ سہیوگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ چھوٹے کاروباریوں، دوکانداروں، ریڑھی پٹری والے اور دیگر چھوٹے تاجروں کو بلاسودی قرض فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ کامرس کے صدر ڈاکٹر  ڈی کے دھوسیا نے مائیکرو فنانس کے طریقہ کار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اس طریقہ کار کی داغ بیل بنگلہ دیش کے محمد یونس نے ڈالی تھی۔ اس کا مقصد مہاجنی نظام سے چھٹکارا دلانا تھا۔ چھوٹے چھوٹے پیسے جمع کرکے لوگوں کو قرض فراہم کرنا تھا۔
دیگر مقررین میں سوربھ شیکھر، سید تحسین احمد وہ دیگر شامل تھے۔عبدالمنان وائس چیرمین سہیوگ، ڈائرکٹرس میں عرفان احمد، شمس تبریز،نثار احمد، مشیر احمد، فرقان احمد،سید فیضل اور امرجیت کاسٹا شامل تھے۔ آصف انصاری نے شکریہ ادا کیا جب کہ شعیب رضا فاطمی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔اس کے علاوہ کچھ لوگوں کو مومنٹو اور چیک بھی دئے گئے۔اس پروگرام میں سماج کے سرکردہ لوگ شریک تھے۔

Related posts

غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادی سے شروع ہوئی امبانی خاندان کی شادی کی تقریب

Hamari Duniya

سعودی عرب میں رونالڈوکاجلوہ برقرار،داماک کے خلاف ہیٹ ٹرک

Hamari Duniya

شہزادہ نے شائقین کو مایوس کردیا، کارتک آرین کا نہیں چلا جادو

Hamari Duniya