اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو،معروف شاعر و نقاداورسابق صدرشعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر شہپررسول وائس چیئرمین مقرر
Urdu Academy Delhi
نئی دہلی،02اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
آخر کار اردو اکادمی دہلی کو وائس چیئرمین مل ہی گیا۔ کئی سالوں سے خالی پڑے اس عہدے کیلئے اردو طبقہ کی جانب سے دہلی حکومت کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ دہلی اسمبلی الیکشن قریب رہا ہے تو دہلی کی کیجریوال حکومت کوبھی اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے اداروں کی یاد بھی آنے لگی ہے۔ اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین کا عہدہ تاج محمد کے جانے کے بعد سے ہی خالی پڑا ہوا تھا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اردو اکادمی، دہلی کی گورننگ کونسل کی تشکیلِ نو عمل میں آ گئی ہے، جس کے وائس چیئرمین کی ذمہ داری اکادمی کے چیئرمین اور دہلی کے وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ جناب سوربھ بھاردواج نے پروفیسرشہپر رسول کے سپرد کی ہے۔ پروفیسرشہپررسول، جیساکہ اردو دنیا کو معلوم ہے کہ ایک معروف شاعر ،ادیب اور نقاد ہیں اور اردو کے سینئر استاد کی حیثیت سے ملک اور بیرونِ ملک میں اردو ادب و ثقافت کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔
Urdu Academy Delhi
اکادمی کی گورننگ کونسل کے ممبران کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
وزیر برائے فن، ثقافت و السنہ ، حکومتِ دہلی چیئرمین، پروفیسر شہپر رسول وائس چیئرمین، سکریٹری (مالیات) حکومتِ دہلی ممبر بربنائے عہدہ،سکریٹری (فن، ثقافت و السنہ)حکومتِ دہلی ممبر بربنائے عہدہ، ڈاکٹر شاہد پرویز ممبر ( معروف صحافی وسابق ریجنل ڈائرکٹر سینٹردہلی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی )، فیروز اے۔ صدیقی ممبر، محمد حسیب ممبر، شیخ علیم الدین اسعدی ممبر(معروف سماجی کارکن)، محمد عثمان کاندھلوی ممبر، محمد عارف ممبر، محمد مزمل خاں ممبر(اردو، ہندی اور انگریزی کے ماہر خطاط)، پروفیسر نجمہ رحمانی ممبر(صدر شعبہ اردو، دہلی یونیورسٹی اور ماہر نقاد)، پروفیسر عبدالرشید ممبر(محقق، نقاد ، ماہر لسانیات و سابق پروفیسر، شعبہ¿ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی)،پروفیسر مظہر احمد ممبر( محقق ، نقا، تخلیق کار اور استاد ذاکر حسین دہلی کالج ایوننگ)،15 پروفیسر معین الدین جینا بڑے ممبر( ماہر نقاد ، محقق و تخلیق کار، سابق استاد، شعبہ اردو، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی)، دوست محمد نبی خاں ممبر( مترجم، سابق ڈپٹی ڈائرکٹر، راجیہ سبھا سیکریٹریٹ)، ڈاکٹر شبانہ نذیر ممبر(تخلیق کار، ماہر تعلیم و سابق پرنسپل،دہلی گورنمنٹ اسکول)، محمد محسن الحق ممبر
محمد ضیاءاللہ ممبر، خورشید اکرم ممبر (تخلیق کار، نقاد اور سابق ایڈیٹر ماہنامہ آج کل)، ڈاکٹر خالد علوی ممبر ( ماہر نقاد، تخلیق کار ، مترجم اور سابق استاد ذاکر حسین دہلی کالج)، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین ممبر (ماہر نقاد، استاد شعبہ اردو، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، سابق ڈاکٹر قومی کونسل برائے فروغِ زبان اردو، حکومتِ ہند)، سکریٹری (اردو اکادمی، دہلی) ممبر سکریٹری
ہمیں امید ہے کہ پروفیسرشہپررسول کی رہنمائی میں اردو اکادمی،دہلی نہ صرف اپنی فعالیت برقرار رکھے گی بلکہ اردو کی ترقی اور ترویج کی نئی نئی جہتیں ہموار و روشن ہوںگی۔
ہندوستھان سماچار
