Manish Sisodia Bail:
سپریم کورٹ نے تین شرائط کی بنیاد پر سسودیا کو ضمانت دی ہے ۔ سب سے پہلے انہیں 10 لاکھ روپے کا بانڈ ادا کرنا ہوگا ۔ اس کے علاوہ انہیں دو ضمانتیں بھی پیش کرنی ہوں گی۔ جبکہ تیسری شرط یہ ہے کہ وہ اپنا پاسپورٹ سرنڈر کرنا ہو گا ۔
نئی دہلی، 09 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو ایکسائز پالیسی کیس میں 17 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد ضمانت مل گئی ہے ۔ منیش سسودیا کو سپریم کورٹ ضمانت دے دی ۔ جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وی وشوناتھ کی بنچ نے تین دن پہلے 6 اگست کو اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ دراصل ہائی کورٹ نے سسودیا کی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا تھا ۔ اس کے بعد منیش سسودیا نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔
Manish Sisodia Bail:
منیش سسودیا کو ضمانت دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا ’ ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ ضمانت کے معاملے میں محفوظ کھیل رہے ہیں ۔ سزا کے طور پر ضمانت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ اب وقت آگیا ہے کہ عدالتیں یہ سمجھیں کہ ضمانت ایک قاعدہ ہے اور جیل استشنیٰ ہے ۔
Manish Sisodia Bail:
ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو نے سپریم کورٹ سے منیش سسودیا کو دہلی کے وزیر اعلی کے دفتر میں داخل ہونے سے روکنے کی درخواست کی ۔ لیکن سپریم کورٹ کی بنچ نے کہا کہ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ آزادی کی وجہ ہر روز اہمیت رکھتی ہے ۔