March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

 سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ خدمات کیلئے جیو نے سپیس ایکس کے ساتھ ہاتھ ملایا

JIO SPACE-X
دور دراز اور مشکل گزار علاقوں میں بھی دستیاب ہوگی کنیکٹیویٹی
ممبئی، 12 مارچ۔ مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ( جے پی ایل) اور ایلن مسک کے سپیس ایکس نے ہندوستان میں سٹار لنک براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے بعد اب سیٹلائٹ پر مبنی براڈ بینڈ خدمات ہندوستان کے دیہی اور دور دراز علاقوں سمیت پورے ملک میں دستیاب ہوں گی۔ اس سے ان دور دراز علاقوں کو بھی آسانی سے جوڑا جا سکتا ہے جہاں رابطہ فراہم کرنا مشکل ہے۔ جبکہ جیو، جو کہ معاہدے میں شامل کمپنیوں میں سے ایک ہے، دنیا کا سب سے بڑا موبائل آپریٹر ہے، سٹار لنک دنیا کا سرکردہ لو ارتھ آربٹ سیٹلائٹ سیٹلائٹ آپریٹر ہے۔
 جیو کے صارفین کو سٹار لنک کے سالیوشنز جیو۔ سٹورز کے ساتھ آن لائن بھی دستیاب ہونگے۔ جیو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ ہندوستان بھر میں تمام کاروباری اداروں، چھوٹے اور درمیانے کاروباروں اور کمیونٹیز کے لیے قابل اعتماد انٹرنیٹ کو قابل رسائی بنائے گا۔ سٹار لنک تیز رفتار اور سستی انداز میں انتہائی چیلنجنگ مقامات پر تیز رفتار انٹرنیٹ کی توسیع کرکے جیو ایئر فائبر اور جیو فائبرکی تکمیل کرے گا۔ دونوں کمپنیاں ہندوستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام میں تعاون کی دیگر راہیں بھی تلاش کریں گی۔
ریلائنس جیو کے گروپ سی ای اومیتھیو اومن نے کہا، ہر ہندوستانی کو سستی اور تیز رفتار براڈ بینڈ تک رسائی حاصل ہو، یہ جیو کی اولین ترجیح ہے۔ سٹار لنک کو ہندوستان میں لانے کے لیے سپیس ایکس کے ساتھ ہمارا تعاون ہماری وابستگی کو تقویت دیتا ہے اور یہ ایک اہم قدم ہے کہ ہم سب کے لیے اسٹار لنکس کے ساتھ بلا تعطل براڈبینڈ کنیکٹیویٹی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اے آئی سے چلنے والے اس دور میں ہائی سپیڈ براڈ بینڈ کی معتبریت اور رسائی کوبڑھا رہے ہیں، جس سے ملک بھر کی کمیونٹی اور کاروباروں کو مضبوط بنایا جاسکے۔
اسپیس ایکس کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر گیوین شاٹ ویل نے کہا، “ہم ہندوستان کے رابطے کو آگے بڑھانے کے لیے جیو کے عزم کی تعریف کرتے ہیں۔ ہم جیو کے ساتھ کام کرنے، ہندوستانی حکومت سے اجازت حاصل کرنے، اور افراد، تنظیموں اور کاروباروں کو سٹار لنک کی تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔ معاہدہ سپیس ایک کے ذریعہ بھارت میں سٹار لنک کی خدمات دستیاب کرانے کی اجازت حاصل کرنے سے مشروط ہے۔

Related posts

پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن ، پورا ملک اندھیرے میں ڈوب گیا

Hamari Duniya

جمناندی کی سطح آب میں ریکارڈ اضافہ،نوئیڈا کے کئی علاقے ڈوبے،اس مرتبہ کتنا تیار ہے دہلی ؟

Hamari Duniya

’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘: موبائل فون مینوفیکچرنگ نے ایک بے مثال کامیابی کی کہانی رقم کی

Hamari Duniya