34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

یوم خواتین پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا اہم پیغام

دہلی اقلیتی کمیشن

نئی دہلی،06مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے آڈیٹوریم میں اقلیتی مشاورتی کمیٹی مسلم، سکھ، عیسائی، جین، بدھ، پارسی اور سدبھاونا کمیٹی کی خواتین کے ساتھ یوم خواتین منایا گیا۔اس پروگرام میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، رکن نینسی بارلو اور ڈاکٹر اخترموجود رہے۔
رانی لکشمی بائی (ویلفیئر بریگیڈ ٹرسٹ) کی صدر اونتیکا شرما نے اپنے ٹرسٹ کے تمام عہدیداروں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔چیئرمین ذاکر خان نے کہا کہ خواتین کو عزت دی جانی چاہیے چاہے وہ خاتون خانہ کے روپ میں ہو یا کسی بھی کاروبار سے وابستہ کسی بھی شعبے میں ہوں۔ لڑکیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہیے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے پر کام کرنا چاہئے۔نجی اسکولوں کی ٹیوشن فیس دہلی حکومت واپس کرتی ہے، یہ تمام اقلیتی بچوں تک پہنچنی چاہئے۔ان کو بھی قرض کا پورا فائدہ ملنا چاہیے۔

Related posts

دینی، سماجی تنظیم دعوت اسلامی نے ایک کروڑ 20 لاکھ درخت لگا نے کا عزم کیا 

Hamari Duniya

افغانستان کا یہ اسٹار آل راونڈر ون ڈے کرکٹ کوکہے گا الوداع

Hamari Duniya

یوم جمہوریہ ہمارے علماء اور بزرگوں کی خدمات اور قربانیوں کو یاد دلاتا، جامعہ سلفیہ بنارس میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ کا جشن

Hamari Duniya