November 5, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

محمدی ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی ممبئی کی سالانہ میٹنگ

Faran
ممبئی، 06 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
اطلاع کے مطابق 5 مارچ مسجد اہل وائر گلی کرلا ممبئی بعد نماز ظہر معروف و مشہور رفاہی تنظیم محمدی ویلفئیر اینڈ ایجوکیشنل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ کا آغاز انیس الرحمن محمدی مدنی کی تلاوت قرآن سے کیا گیا جس کے بعد تنظیم کے سکریٹری جلال الدین محمد شکیل خان محمدی نے کمیٹی کے قیام پس منظر اور مقاصد کو پیش کیا ۔سال اول کے لئے مقرر کردہ اہداف یعنی کہ رجسٹریشن اور بینک اکاونٹ اور تنظیم سازی جیسے امور پر مشتمل کارکردگی پیش کی گئی۔اگلے سال کے لئے ترجیحی اہداف کا تعیین کیا گیا ۔
رابطہ سازی ۔ سینیر و جونیر اخوان کو کمیٹی سے جوڑنے کے لئےگروپ میں موجود ممبران سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے اپنے رابطے میں موجود محمدی احباب و اخوان کو کمیٹی سے مربوط کریں۔
ماہ رمضان کے لئے خصوصی تعاون پانچ ہزار مختص کیا گیا ہے لیکن اگر کسی بھائی کے لئے یہ ممکن نہ ہوتو وہ حسب استطاعت جو بھی رقم خصوصی تعاون کے طور پر دینا چاہیں بخوشی دے سکتے ہیں ۔
رمضان کا خصوصی تعاون ماہانہ تعاون سے علیحدہ ہوگا۔
رمضان کا خصوصی تعاون زکوت کی مد سے بھی دیا جاسکتا ہے ۔لیکن ممبران سے درخواست ہے کہ وہ یہ صراحت کردیں کہ یہ زکوت کی رقم ہے تاکہ اسے مصارف زکوت میں خرچ کیا جائے۔ 
آفس کے سلسلے میں متفقہ طور پر یہ منظور کیا گیا ہے کہ ان شاء اللہ ممبئی شہر کے مرکزی علاقے میں مسجد کے قیام کو عمل میں لایا جائے ۔جو ہمارے لئے مرکزیت کی حامل ہوگی ۔جہاں سے دعوت و تبلیغ سماجی رفاہی تعلیم و تدریس کے کام بخوبی انجام دیےجاسکیں گے۔
فتنہ ارتداد اور دیگر فتنوں کے خلاف انفرادی طور پر ہر ممبر سے دعوت کی ذمے داری اداکرنے کی گذارش کی گئی۔ آفتاب جاذب محمدی صدر کمیٹی کی جانب سے ماہ فروری تک کا مکمل حساب پیش کیا گیا جس کی ممبران نے توثیق کی۔ الحمد للہ میٹنگ میں موجود ممبران نے اب تک کے کاموں کی کافی سراہنا کی ۔حوصلہ افزائی کی اور محنت سے کام کرنے کی تلقین کی ۔
شرکائے میٹنگ نے اس بات پر خوشی ظاہر کی زمینی سطح پر وہ سارے کام منظم ڈھنگ سے ہورہے ہیں جن کے بارے میں لوگ صرف گفتگو کرتے ہیں ۔میٹنگ کے آخر میں اپنے فوت شدگان اخوان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ممبران سے درخواست کی گئی کہ وہ بھائی جو پریشان ہیں اور ان تک ہماری پہنچ نہیں ہوپائی ہے ۔کمیٹی کی ان تک پہنچنے میں رہنمائی کی جائے ۔ واضح رہے کہ یہ تنظیم کم وقت میں اپنے پورے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہی ساتھ ہی ساتھ اپنے ایجنڈے پر مکمل و مفید کام کررہی ہے۔

Related posts

وقف بورڈ سے ایک اور مسجد چھیننے کی سازش کررہی ہیں ایجنسیاں

Hamari Duniya

Nepal Former PM: حکومت نے ہمارے مطالبات نظرانداز کئے تو پارلیمنٹ سے سڑک تک تحریک چلائیں گے: پشپ کمل دہل پرچنڈ کا انتباہ

Hamari Duniya

نتیش کابینہ کی میٹنگ میں 12 ایجنڈوں پر لگی مہر

Hamari Duniya