30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جلد ملنے والا ہے جماعت اسلامی کو نیا امیر، جانئے کیسا ہے جماعت اسلامی میں امیر کے انتخاب کا طریقہ

Jamate Islami

نئی دہلی،06مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
”جماعت اسلامی ہند کے دستور کے مطابق امیر جماعت کا انتخاب چار سال کے لئے ہوتا ہے۔ میقات مکمل ہونے کے بعد از سر نو انتخابات کے ذریعہ نئے امیرکا انتخاب کیا جاتا ہے۔جماعت کے دستور کے مطابق امیر جماعت کا انتخاب مجلس نمائندگان کے اراکین کرتے ہیں۔ مجلس نمائندگان، جماعت کی اعلیٰ ترین باڈی ہے جس کو جماعت کے اراکین براہ راست ووٹنگ کے ذریعے اپنے درمیان سے منتخب کرتے ہیں۔ یہ انتخابات جمہوری طریقے سے انتہائی شفافیت کے ساتھ ہوتے ہیں۔ حالیہ میقات کے امیر سید سعادت اللہ حسینی کی مدت کار 31 مارچ 2023 کو اپنے عہدیداروں کی ٹیم کے ساتھ ختم ہورہی ہے اور اگلی میقات کی مدت اپریل 2023 سے مارچ 2027 تک ہوگی۔ لہٰذا نئے امیر کے انتخاب کا عمل مجلس نمائندگان کے انتخاب کے ساتھ شروع ہوچکا ہے“۔

یہ باتیں میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں جماعت کے نیشنل میڈیا سکریٹری سید تنویر احمد نے کہی۔انہوں نے انتخابی طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ”نئے میقات کے لئے مجموعی طور پر 162 اراکین مجلس نمائندگان کے انتخابات ہوں گے۔ یہ انتخابات دو طریقے سے عمل میں آتے ہیں۔ ایک غیر علاقائی بنیاد پر جن کی تعداد 15 ہوتی ہے اور دوسرے علاقائی جن کی تعداد147 ہے۔ جماعت کے تمام اراکین غیر علاقائی بنیاد پر 15 نمائندگان کو چار اور پانچ مارچ کو منتخب کرچکے ہیں۔

اس انتخاب میں جماعت کے 88 فیصد ارکان نے آن لائن ووٹ ڈالے۔ اب جلد ہی علاقائی نمائندگان کو منتخب کرنے کے لئے آن لائن انتخابات منعقد کئے جائیں گے“۔ سید تنویر نے بتایا کہ ”غیر علاقائی بنیاد پر جن 15 افراد کو غیر علاقائی بنیاد پر منتخب کیا گیاہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب، سلیم انجینئر صاحب، ٹی عارف علی صاحب، ایس امین الحسن صاحب، مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی صاحب، محمد جعفرصاحب، محمد اقبال ملاصاحب، ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس صاحب، عطیہ صدیقہ صاحبہ، مولانا رضی الاسلام ندوی صاحب، ملک معتصم خاں صاحب، اعجاز احمد اسلم صاحب، مولانا محی الدین غازی صاحب، ڈاکٹر حسن رضا اور مجتبیٰ فاروق۔

Related posts

اسرائیلی فوج نے معصوموں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، 10 فلسطینی شہید، 100سے زائدزخمی

Hamari Duniya

ہریانہ سرکار صحافی برادری کے لیے خوش آئند قدم اٹھائے گی: وزیراعلی ہریانہ

Hamari Duniya

ہمالیائی اسکور بھی بھارت کو شکست سے نہیں بچا سکا

Hamari Duniya