29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

Shahrukh Khan اس فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کا کرلیا تھا فیصلہ

shahrukh khan

Shahrukh Khan

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی فلم زیرو کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کرچکے تھے۔ حال ہی میں اپنی تین بڑی فلموں کی کامیابی کے بعد باکس آفس پر واپس آنے والے شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی 2018 کی فلم ‘زیرو’ کی ناکامی کے بعد اداکاری چھوڑنے کے فیصلے پر بات کی۔

Shahrukh Khan

شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ جنوری 2019 میں ایک نئی فلم شروع کرنے والے تھے، جس کا نام ‘سارے جہاں سے اچھا’ تھا اور یہ خلا میں جانے والے پہلے بھارتی راکیش شرما کی زندگی پر مبنی تھی، تاہم آخری وقت پر اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ “میں نے پروڈیوسر کو فون کیا اور کہا کہ میں ایک سال تک کام نہیں کرنا چاہتا جس پر پروڈیوسر نے مجھے کہا کہ ‘اگر فلم پسند نہیں تو منع کردو، لیکن ایسا نہیں کہو کہ تم اداکاری نہیں کرنا چاہتے’، تاہم ایک ڈیڑھ سال بعد اسی پروڈیوسر کی کال اور اس نے کہا ‘یقین نہیں آرہا کہ آپ بغیر کام بیٹھے رہے۔شاہ رخ نے اپنے فیصلے کو غیر پیشہ ورانہ بھی قرار دیا اور کہا کہ جب انہیں لگا کہ وہ فلم کی شوٹنگ کےلیے تیار نہیں ہیں تو انہوں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

Related posts

پٹنہ میں اپوزیشن پارٹیوں کی بڑی میٹنگ کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں پرشانت کشور

Hamari Duniya

تبت زلزلہ سے زبردست تباہی، نیپال سے بھارت کے بہار، بنگال اور سکم تک کانپ اٹھی زمین

Hamari Duniya

بلی ماران کے سرکاری اسکولوں کو سنوارنے میں مصروف ہیں وزیر عمران حسین

Hamari Duniya