14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

یادیں!جب ملکہ برطانیہ الزبتھ نے دہلی برادر ہڈ سوسائٹی کا کیا تھا دورہ

Queen Elizabeth

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ گزشتہ دنوں96 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ ملکہ برطانیہ نے 1997 میں ہندوستان کادورہ کیا تھا۔ ان کی بھارت دورہ سے متعلق کچھ یادیںتازہ ہوگئی ہیں۔ملکہ برطانیہ نے اپنے دورے کے دوران راجدھانی دہلی میں واقع دہلی برادر ہڈ سوسائٹی دورہ کیا تھا۔اس سوسائٹی کا قیام انگریزوں کے ذریعہ بھارت میں تعلیم، صحت اور سماج کی بہتری کے شعبہ میں کام کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔ سوسائٹی نے سینٹ اسٹیفن کالج اور سینٹ اسٹیفن اسپتال جیسے بڑے اداروں کی تعمیر کرایا ہے۔ابھی بھی سوسائٹی کے ذریعہ بہت سارے اسکول اور اولڈ ایج ہوم، خواتین پنچایت وغیرہ چلایا جارہا ہے۔ملکہ برطانیہ کے دہلی برادر ہڈ سوسائٹی کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے فادر سلومن جارج نے کہا ملکہ اپنے دورے کے دوران سوسائٹی کے کاموں کا بغور جائزہ لیا تھا اور اس کی تعریف بھی کی تھی۔ ملکہ برطانیہ کے ڈی بی ایس میںآنے سے یہاں پر رہنے والے پادریوں میں کافی خوشی اور جوش کا ماحول تھا۔ مہارانی کا یہاں کے پادریوں کے ذریعہ بہت زبردست طریقے سے استقبال کیا گیا تھا۔ مہارانی یہاں پر کئے گئے ان کی عزت واحترام سے کافی متاثر ہوئی تھیں۔ فادر سلومن جارج نے بتایا کہ آج مہارانی اس دنیا کو الوداع کہہ کر چلی گئی ہیں لیکن ان کے ساتھ دہلی برادر ہڈ سوسائٹی میں گزارے گئے پل پل کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔ مہارانی ہمارے دلوں میں ہیں انہیں ہم کبھی نہیں بھلا پائیں گے۔ ان کی بات چیت کا انداز ان کی پرسکون طبیعت ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلائے گی۔

Related posts

انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح دہلی یونٹ کی جانب سے دعوت افطار

Hamari Duniya

ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر جماعت اسلامی ہند کا اظہار تشویش

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ نے وقف منسوخی بل واپس لینے کا کیا مطالبہ

Hamari Duniya