31.1 C
Delhi
June 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

سیف علی خان پر حملے سے روینہ ٹنڈن آگ بگولہ ہوگئیں

Saif Ali Khan

ممبئی،17جنوری: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے نے اداکارہ روینہ ٹنڈن کو آگ بگولہ کر دیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حملے کے بعد روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے ردِعمل میں روینہ ٹنڈن نے لکھا ہے کہ محفوظ رہائشی علاقے میں مشہور شخصیات اور آسان ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آ گئی ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ ممبئی کا علاقہ باندرہ حادثات، مافیا، تجاوزات، قبضہ مافیا، جرائم پیشہ عناصر اور لوٹ مار کرنے والوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
روینہ ٹنڈن نے سیف علی خان کے لیے اپنے پیغام میں جلد صحت یابی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔علاوہ ازیں بالی ووڈ سمیت دیگر شوبز شخصیات اور کانگریس، شیوسینا، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس سمیت ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی بھی اداکاروں کے سیکورٹی معاملات پر غم و غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن سیف علی خان کے ساتھ فلم ’پرم پرا‘ اور ’امتحان‘ میں کام کر چکی ہیں۔

Related posts

چٹ منگنی پٹ بیاہ: شادی بیاہ میں اہل ہنود کی رسومات کا بائیکاٹ

سماج میں پھیلی برائیوں کے خلاف علماء اور آئمہ حضرات کی کوششوں نےرنگ لانا شروع کردیا:

Hamari Duniya

بھارت کے منفرد توانائی راستے

Hamari Duniya

اب پوری دنیا کو دکھائیں گےبھارت کی طاقت

Hamari Duniya