32.6 C
Delhi
July 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب میں عازمین حج کے ساتھ بھول کر بھی نہ کریں یہ کام، ورنہ دینا پڑے گا بھاری جرمانہ

Haj Pilgrims

جدہ،22جنوری( ایچ ڈی نیوز)۔
شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ جدہ نے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر لے جانے کی غیر قانونی کوشش کرنے والوں کو 5000 سعودی ریال جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ کی طرف سے اس سے قبل یہ باضابطہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والے عازمین حج کو ایک شٹل سروس کے ذریعے مسجد حرام تک لے جایا جائے گا۔حج یا عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد حرام سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ تک اسی شٹل سروس سے پہنچایا جائے گا۔تاہم جدہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمین حج کے لیے ضروری ہو گا کہ انہوں نے احرام زیب تن کر رکھے ہوں گے۔

اس موقع پر عازمین حج کو اپنی ضروری دستاویز بھی پیش کرنا ہوں گی۔شٹل سروس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے عازمن حج کو جدہ کے اس ائیر پورٹ کے فرسٹ فلور سے ‘ ایکویریم کے نزدیک سے لیا جائے گا۔

Related posts

Iranian Agents ایران اور اس کے اتحادی اپنے ایجنٹوں سے مایوس،شرمندگی کا سامنا، امیج تباہ ہونے لگا

Hamari Duniya

آنجہانی گلزار زتشی دہلوی نے تاحیات اردو زبان کے ذریعے گنگا جمنی تہذیب کی بھرپور نمائندگی کی

برصغیر کی معروف ادبی وسماجی شخصیت ،اردو زبان کے دانشور ،پیرانہ سالی کے نوجوان گلزار دہلوی کی چوتھی برسی پر معروف کالم نگار معصوم مرادآبادی کی خصوصی تحریر:

Hamari Duniya

’پٹھان‘ کے ٹریلرپر نریندر مودی نے بجائی تالی،ویڈیو وائرل

Hamari Duniya