March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں چینی سال نو کی تقریب میں گولیوں کی بارش، 10 ہلاک

America firing

کیلیفورنیا، 22 جنوری ( ایچ ڈی نیوز)۔

امریکہ کے صوبہ کیلیفورنیا میں ہفتے کی رات چینی سال نو کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کاؤنٹی کے شہر مونٹیری پارک کے علاقے میں پیش آیا۔ مونٹیری پارک لاس اینجلس کے مرکز سے تقریباً 11 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ پولیس نے مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔ فائرنگ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوئی۔ اس بارے میں لاس اینجلس ٹائمز میں ایک تفصیلی تصویری رپورٹ بھی ہے۔ اس رپورٹ میں ہلاکتوں کی تعداد بھی واضح نہیں ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل اس جگہ پر دن کے وقت ہزاروں لوگ میلے میں شریک ہوتے تھے۔ فائرنگ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سڑکوں پر خاموشی پھیل گئی۔

Related posts

جوش وخروش سے منایاجارہا ہے سعودی عرب کا قومی دن ،عرب رہنماوں کی شاہ سلمان اورولی عہد کومبارک باد

Hamari Duniya

زلزلے کے بہانے انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے سے متعلق ترک صدر اردغان کا بڑا اعلان

Hamari Duniya

جج کی قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، دہلی ہائی کورٹ آگ بگولہ،وزات کو دی یہ ہدایت

Hamari Duniya