سربانند سونووال نے انڈیا انٹرنیشنل میلے 2022 کے آیوش پویلین کے دورہ کے دوران لوگوں سے اپیل کی
18 نومبر، نئی دہلی: مرکزی آیوش وزیر سربانند سونووال نے ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) 2022 میں شرکت کی، جو دہلی کے پرگتی میدان میں 14 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے ہال نمبر 5 میں واقع آیوش پویلین میں مختلف آیوش اسٹالز کا دورہ کیا، آیوش کا کھانا چکھا اور آیوش ڈاکٹروں، یوگا ماہرین کے ساتھ میلے میں پہنچے لوگوں سے بات چیت کی۔
مرکزیوزیر نے آیوش پویلین میں جاری آیورویدک سانپ سیڑھی، سافٹ ویئر پر مبنی موڈ ٹیسٹ-پراکرتی ٹیسٹ، “دادی سے پوچھو”، آیوش کوئز، مسالہ پہچانو ، سلوگن مقابلہ، ورچوئل ریئلٹی لیب وغیرہ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات لی۔ اس کے علاوہ انہوں نے میلے میں موجود مختلف اسٹارٹ اپس کے اسٹالز کا دورہ کیا اور نوجوان کاروباریوں سے بات چیت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔