27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
قومی خبریں

جب شاہ رخ خان نے کیا ہیمنت بسو سرما کو فون

‘شاہ رخ خان کون ہیں’ کے بعد فون  کرنا بنا موضوع بحث ،وزیراعلیٰ نے امن و امان برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی
گوہاٹی، 22 جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے ہفتہ کی رات دیر گئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسو سرما کو فون کرکے گوہاٹی میں اپنی فلم کی نمائش کے دوران پیش آنے والے ایک واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے خان کو یقین دلایا کہ امن و امان برقرار رکھنا ریاستی حکومت کا فرض ہے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے گا کہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اداکار کا فون کال ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بسوا کے سوال ‘شاہ رخ خان کون ہے’ کے بعد موضوع بحث بن گیا ہے۔
اتوار کو وزیر اعلیٰ ڈاکٹر بسو نے فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ معلومات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداکار شاہ رخ خان نے اتوار کی صبح 2 بجے مجھے فون کیا۔ انہوں نے اپنی فلم کی نمائش کے دوران گوہاٹی میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ امن و امان برقرار رکھنا ریاستی حکومت کا فرض ہے۔ ہم انکوائری کریں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر اس معاملے کی اطلاع تھانے کو دی گئی تو پولیس مناسب کارروائی کرے گی اور اداکار شاہ رخ خان نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
دراصل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر سرما نے ہفتہ کو جنتا بھون میں ایک پریس کانفرنس میں سوالیہ لہجے میں کہا تھا، ‘شاہ رخ خان کون ہیں؟’ اس کے بعد شاہ رخ خان کا ہفتہ کی دیر رات وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہیمنت بسو سرما کو کیا گیا فون بحث کا موضوع بن گیا۔ پٹھان کی اسکریننگ کے دوران ہونے والے واقعے نے میڈیا میں کافی سرخیاں بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ پٹھان کی ریلیز سے قبل بجرنگ دل نے گوہاٹی کے نارنگی میں پوسٹر پھاڑ کر احتجاج کیا۔ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ ہندوتوا تنظیموں کو فلم کو لے کر ناراضگی کا اظہار کرتے دیکھا گیا ہے۔

Related posts

شاہنواز عالم کو جامعہ ہمدرد یونیورسٹی سے میڈیکل بائیو کیمسٹری میں ماسٹر سائنس کی ڈگری تفویض

Hamari Duniya

پارلیمنٹ میں گونجنے والی مسلمانوں کی مضبوط آواز خاموش

Hamari Duniya

کانگریس کو دہلی ہائی کورٹ سے دھچکا،تین مالی سالوں کےلئے انکم ٹیکس ری – اسسمنٹ کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

Hamari Duniya