14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

Delhi Congress Press Conference: میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی ممبران کے انتخابی عمل سے دور ہیں گے کانگریس کے کونسلر

Delhi Congress Press Conference:

Delhi Congress Press Conference:

دہلی کانگریس پارٹی کے صدردفترمیں صدر دیویندریادو نے کونسلروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا اعلان، آپ او ر بی جے پی پرہارس ٹریڈنگ کا الزام
نئی دہلی، 26 ستمبر(محمد خان): دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے الزام عائد کیا کہ دہلی کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی کے ایک ممبر کے انتخاب کے لئے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی مسلسل جاری اقتدار کی جنگ میں کونسلروں کی خرید و فروخت پر آمادہ ہیں۔
آج دہلی ریاستی کانگریس کے صدر دفتر میں کونسلروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر دیویندریادو نے اعلان کیا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی ممبران کے انتخاب میں کانگریس کونسلر دونوں پارٹیوں سے دوری برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے لیے کام کریں اور ان کے مسائل حل کریں، جب کہ گزشتہ 19 ماہ میں آپس میں لڑائی کے سوا کچھ نہیں ہوا۔

Delhi Congress Press Conference:

Delhi Congress Press Conference:
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیویندر یادو نے کہا کہ اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد کانگریس پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اقتدار کی لڑائی میں کانگریس کے کونسلر دہلی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخابی عمل سے خود کو دور رکھیں گے۔ کانگریس پارٹی کے کارپوریشن کونسلر عوامی فلاح و بہبود کے نظریے اور نظریات پر عمل کرتے ہوئے عوام کے تئیں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابی عمل سے دور رہنے کا فیصلہ اس لئے بھی کیا ہے کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے کونسلر کراس ووٹنگ کرتے ہیں اور بدنام کانگریس کو کرتے ہیںکہ انہوں نے بی جے پی امیدوار کے حق میں ووٹ دیا ہے۔دیویندر یادو نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اقتدار کی جنگ جاری ہے اور کارپوریشن میں ایوان عوام کے مسائل کے لیے وقف ہے، لیکن ان کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے ہر بار ایوان کی کارروائی ملتوی کردی جاتی ہے۔ اور دہلی کے مسائل کا کوئی حل نہیں نکلتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اٹھانے کا کام کیا ہے۔ بی جے پی اور آپ پارٹی کے درمیان اقتدار کی کشمکش کی وجہ سے ہمارے کارپوریشن ممبران جو ذمہ داری سے کام کرنا چاہتے ہیں وہ خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ایوان کا سارا وقت آپس میں لڑنے میں گزر جاتا ہے۔

Delhi Congress Press Conference:

دیویندر یادو نے کہا کہ کارپوریشن کے 250 کارپوریشن کونسلروں میں سے ایک کونسلر کے ایم پی بننے کے بعد کل تعداد 249 ہے، جس میں آپ کے 124 کونسلر اور بی جے پی کے 115 کونسلر ہیں۔ صورتحال واضح ہے لیکن بی جے پی اپنی پالیسی کے تحت جمہوریت کا قتل کرکے تمام چالوں سے اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ ایک ماہ میں 7-8 کارپوریشن کونسلر بی جے پی میں شامل ہو چکے ہیں۔سابق میئر اور کارپوریشن انچارج فرہاد سوری نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی 19 ماہ سے لڑ رہی ہیں۔ عوام کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا رہا۔ عام آدمی پارٹی کی نااہلی کی وجہ سے دہلی کی گلیوں اور محلوں میں کچروں کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے دہلی میں گندگی کی ایسی حالت کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اس لئے ہم نے قائمہ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے دہلی میونسپل کارپوریشن میں اسٹینڈنگ کمیٹی ممبر کے انتخاب میں کانگریس پارٹی کی پوزیشن واضح کرنے کے لیے ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پردہلی کے سابق میئر مسٹر فرہاد سوری، کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کی لیڈر محترمہ نازیہ دانش، کارپوریشن کونسلر مندیپ سنگھ، حاجی ظریف، سمیر منصوری، محترمہ شیتل، اریبہ خان ، مسز شگفتہ چودھری، مسز سبیلہ بیگم اور نازیہ خاتون موجو د تھیں۔ان کے علاوہ سابق ایم ایل اے آصف محمد خان اوربابرپورضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر سمیت کئی کانگریس رہنما موجود تھے۔

Related posts

مسجد خلیل اللہ بٹلہ ہاؤس کے امام و خطیب مولانایعقوب شاہ جہانپوری کا انتقال

ادارہ" ہماری دنیا" تعزیت پیش کرتا ہےاوراللہ تعالی سے دعاء گو ہے کہ مولانا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے:

Hamari Duniya

تاریخ کے گڑے مردے اکھاڑنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچ رہاہے: صدر جمعیۃ علماء ہند

Hamari Duniya

سنہری باغ مسجد کو کچھ نہیں ہونے دیں گے: ایم پی عمران پرتاپ گڑھی

Hamari Duniya