October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ایم سی ڈی ایلیکشن میں دہلی وقف بورڈ کے ائمہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ’آپ‘ کے گلے کی ہڈی بن گئی

Delhi Waqf Board

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز )۔
ایم سی ڈی الیکشن میں چند روز ہی باقی بچے ہیں۔ ایسے میں دہلی وقف بورڈ کی مساجد کے ائمہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی عام آدمی پارٹی کے گلے کی ہڈی بن سکتی ہے اور پارٹی کو زبردست نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ دہلی وقف بورڈ کی مساجد کے اماموں نے آج دریا گنج میں وقف بورڈ کے دفتر میں 7 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف خاموش احتجاج کیا، بعد میں دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو ایک میمورنڈم بھی دیا گیا۔

وقف بورڈ کے امام گزشتہ 7 ماہ سے بورڈ کی جانب سے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر کافی ناراض ہیں۔ اماموں کا کہنا ہے کہ تنخواہ کے بار بار بند ہونے کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے بے حسی کے رویے کی وجہ سے انہیں تنخواہ ملنے میں تاخیر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے خاندان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ نقصان برداشت کرنا پڑتاہے۔
دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو دیے گئے میمورنڈم میں بورڈ کے ائمہ نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ 7 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں، اس سے قبل بھی 11 ماہ سے ان کی تنخواہیں روکی گئی تھیں۔ جسے احتجاج کے بعد جاری کیا گیا، اب ایک بار پھر 7 ماہ کی تنخواہ روک دی گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بچوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے، فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کے نام سکولوں سے کاٹ دیئے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ کے دکاندار بھی ادھار پر راشن دینے سے انکار کر رہے ہیں ۔ اس لئے وہ اپنا مطالبہ لے کر آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کے ذریعے بار بار ان کی تنخواہ روک دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ ہر بارتنخواہ کے لئے ان سے ملاقات کرتے ہیں۔

بتایا کہ ہم نے دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو ایک میمورنڈم بھی دیا ہے، ہم نے وقف بورڈ کے سیکشن آفیسر محمد محفوظ سے ملاقات کی ہے، جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی اماموں کو 7 ماہ کی تنخواہ ادا کر دی جائے گی ۔ اور مستقبل میں تنخواہ نہ ملنے کی شکایت بھی دور کی جائے گی۔

Related posts

شرپسندوں کے ذریعہ ماحول خراب کرنے کی کوشش،دیوبند میں چپے چپے پر پولس فورس تعینات

Hamari Duniya

انڈین یونین مسلم لیگ کی 75 ویں پلیٹینیم جبلی کانفرنس کی تیاریاں زوروں پر

Hamari Duniya

رات کی تاریکی میں تاریخی مسجد جھیل پیاؤ کے ایک حصہ کوشہید کردیاگیا

Hamari Duniya