January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

رات کی تاریکی میں تاریخی مسجد جھیل پیاؤ کے ایک حصہ کوشہید کردیاگیا

Masjid Jheel Piyao

نئی دہلی،25فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
مسجد جھیل پیاو جو آئی ٹی او پر واقع ہے آج اس کے ایک حصہ کو فرنٹ سائڈ سے پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے بلڈوزر لے جاکر شہید کردیا۔اطلاعات کے مطابق پی ڈبلیوڈی کے افسران نے مسجد جھیل پیاو¿ کے وضو خانے تک فرنٹ سائڈ سے کئی میٹرمسجد کے حصہ کو شہید کردیا۔ذرائع کے مطابق یہ کام اسی سال ہونے والی جی 20کی میٹنگ کے پیش نظر کیا گیا ہے لیکن یہ کام کرنے میں پی ڈبلیوڈی افسران نے جس عجلت اور متعصبانہ ذہنیت کا ثبوت دیا ہے وہ حیرت انگیز ہے۔تفصیل کے مطابق آئی ٹی او سے دریا گنج جانے والے روڈ کی توسیع کا پلان پی ڈبلیو ڈی افسران کے زیر غور تھا جس کے لئے وہ فرنٹ سائڈ سے مسجد کے کچھ حصہ کو شہید کرنا چاہ رہے تھے جبکہ مسجد کے ہی بغل میں ایک مندر بھی اسی پلان میں آرہا تھا اور مندر انتظامیہ اس کے خلاف عدالت چلی گئی۔یہ معاملہ تقریبا ایک سال سے عدالت میں زیر سماعت تھا جس میں عدالت نے کل ہی فیصلہ دیا ہے جو رات گئے تک اپلوڈ ہوا ہے جس میں عدالت نے واضح طور پر کہا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ کے افسران تمام فریقوں یعنی اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ میٹنگ کرکے اور انھیں اعتماد میں لے کر ایک دن مقرر کرلیں اور اس مقررہ دن پر تجاوزات کو ہٹایا جائے۔
تفصیل کے مطابق کل یعنی جمعہ کو دوپہر 3بجے کے قریب پہلی میٹنگ ہوئی جس میں مندر انتظامیہ سمیت فریقین نے یہ اعتراض درج کرایا کہ ابھی عدالت کا فیصلہ اپلوڈ نہیں ہوا ہے جب فیصلہ اپلوڈ ہوجائے گا تو دوبارہ میٹنگ کی جائے گی۔تفصیل کے مطابق شام 7بجے جب فیصلہ اپلوڈ ہوگیا تو میٹنگ کے لئے میل موصول ہوا کہ8بجے میٹنگ ہے لیکن جب وقف بورڈ کے افسران مسجد جھیل پیاو¿ موقع پر پہونچے جہاں پہلی میٹنگ ہوئی تھی تو پی ڈبلیوڈی کے افسران موقع پر موجود نہیں تھے اور نہ بعد میں پہونچے۔موقع پر موجودوقف بورڈ کے افسران نے جب پی ڈبلیو ڈی افسران کو فون کیا اور ثبوت کے طور پر جب واٹس اپ پر موجود اپنی موجودگی درج کرائی تو نا فون کا کوئی جواب دیا گیا اور نا ہی واٹس اپ کا اور پی ڈبلیو ڈی افسران نے خفیہ طریقہ سے کوئی میٹنگ کرلی جس میں نا مندر انتظامیہ کو شریک کیا گیا اور نا ہی وقف بورڈ کو اور پھر رات کے اندھیرے میں مسجد کے حصہ کو شہید کردیا گیا۔غور طلب ہے کہ اس معاملہ میں وقف بورڈ کا موقف یہ ہے کہ یہ سڑک بعد میں بنی ہے جبکہ یہ مسجد اس سے بہت پہلے کی ہے اوریہی موقف وقف بورڈ نے عدالت میں بھی رکھا تھا تاہم عدالت نے مسجد کے کچھ حصہ کو منہدم کرنے کے احکامات دئے تھے اور اسٹیک ہولڈرس کے ساتھ میٹنگ کرکے انھیں اعتماد میں لیکر تمام اسٹیک ہولڈرس کی رضامندی سے ایک دن مقرر کرکے یہ کام کرنے کے لئے کہا تھاتاہم پی ڈبلیو ڈی کے افسران نے رات کے اندھیرے میں تقریبا 4بجے بلڈوزر لے جاکر خود من مانے طریقے سے نہایت عجلت کے ساتھ مسجد کے حصہ کو شہید کردیا اور دہلی وقف بورڈ کو عدالت میں اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔
دہلی وقف بورڈ کے چئیرمین امانت اللہ خان نے جب اس بابت ڈی ایم وسطی دہلی سونیکا سنگھ سے بات کی تو انھوں صاف کھا کہ ھم پر چیف سیکریٹری اور ایل جی صاحب کا دبائ و ھے۔اطلاعات کے مطابق وقف بورڈ چیئرمین امانت اللہ خان نے کل ہی ڈی ایم سینٹرل کو خط لکھا تھا جسمیں گزارش کی تھی کہ معاملہ کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے اس میں جلد بازی نہ کی جائے اور عدالت کے حکم کی صحیح معنوں میں پیروی کی جائے جبکہ دوسری جانب امانت اللہ خان کی ہدایت پر بورڈ کے اسٹینڈنگ کونسل وجیہ شفیق نے عجلت سے کام لیتے ہوئے رات میں 3بجے ہی سپریم کورٹ میں ایس ایل پی فائل کردی تھی اس کے باوجود پی ڈبلیو ڈی اور دیگر اداروں نے حیرت انگیز عجلت دکھاتے ہوئے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد جھیل پیاو¿ کے وضو خانہ کو شہید کردیا جس میں کئی میٹر جگہ مسجد کی چلی گئی۔ایسی بھی اطلاعات ہیں کہ پی ڈبلیوڈی کے چیف ایگزیکیوٹیو انجینئروجے کمار سورانکار نے متعصبانہ ذہنیت کا ثبوت دیتے ہوئے جلد بازی سے کام لیا۔وقف بورڈ کے اسٹینڈنگ کونسل وجیہ شفیق کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی ہے اوردہلی وقف بورڈ اس معاملہ میں عدالت کی توجہ مبذول کرائے گا۔

Related posts

اڈانی کے ساتھ مودی جی کی ساکھ داؤ پر

Hamari Duniya

‘بھارت ممکنہ طور پر عظیم قوت بن جائے گا’، مغربی ممالک اس تعلق سے سنجیدہ پیشن گوئیاں کر رہے ہیں: مارٹن وولف

Hamari Duniya

جرمن چانسلر اولاف شولس نے بھارت کی جم کرتعریف کی 

Hamari Duniya