نئی دہلی 27فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم ایم ایس ایف نئی دہلی کی انڈین یونین مسلم لیگ کے ریاستی صدر مولانا نثار احمد نقشبندی کی صدارت میں ہنگامی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔جس کے ایجنڈے میں انڈین یونین مسلم لیگ کی 75 ویں پلیٹینیم جبلی کانفرنس کے متعلق تبادلہ خیال ہوا جو کہ چنئی شہر میں8,9,10مارچ کو منعقد ہونے والا ہے۔

اس موقع پرمسلم یوتھ لیگ کے قومی صدر آصف انصاری ،مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے قومی خزانچی اتیب خان ،فیصل شیخ جنرل سکریٹری دہلی پردیش مسلم لیگ ،مسلم اسٹوڈینٹس فیڈریشن کے ریاستی صدر دہلی سید انس عبداللہ ، ،فاران فاروقی جنرل سکیری ایم ایس ایف،دہلی ،افصل یوسف نائب صدر ایم ایس ایف،اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر پارٹی کے ر یاستی صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے کہا کہ پارٹی پلیٹینیم جبلی کانفرنس چنئی میں منعقد کررہی ہے ۔جس کا مقصد یہ ہے کہ پارٹی کی تاریخ پر طائرانہ نگاہ ڈالی جائے اور ماضی کے تجربات سے پارٹی کو مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد حاصل ہو۔انہوں نے کہا1947 میں تقسیم ہند کے بعد آل انڈیا مسلم لیگ تقریباً ختم ہو گئی تھی ۔ اس کی جگہ مسلم لیگ کے ہندوستانی طبقہ نے نئی ڈومینین آف انڈیا میں حاصل کی جس کاپہلا اجلاس 10 مارچ 1948 کوچنئی میں ہوا اور آئین 1 ستمبر 1951 کو منظور ہوا۔ قائد ملت مولانا محمد اسماعیل کو انڈین یونین مسلم لیگ کا قومی صدر منتخب کیا گیا۔اس وقت سے لیکر آج تک انڈین یونین مسلم لیگ ہندوستانی آئین کے تحت عام انتخابات لڑرہی ہے۔
کیرالہ اور مغربی بنگال کے علاوہ، لیگ کے تمل ناڈو، پانڈیچیری، مہاراشٹرا، کرناٹک، اتر پردیش، اور آسام میں قانون ساز اسمبلی کے اراکین ہوئے ہیں اور کچھ ریاستوں میںوزیر اعلی تک بنائے گئے۔