34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

لکشدیپ کے ایم پی محمد فیضل کی سزاہائی کورٹ سے معطل ہونے کے بعد بھی لوک سبھا کی رکنیت نہیں ہوئی بحال، پہنچے سپریم کورٹ

MP Faizal

نئی دہلی ، 26 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
لکشدیپ کے ایم پی محمد فیضل نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ فیضل نے اپنی لوک سبھا کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی ہے۔
فیضل کو اقدام قتل کیس میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس لیے انہیں نااہل قرار دیا گیا۔ 25 جنوری کو ہائی کورٹ نے ان کی سزا پر پابندی عائد کر دی تھی۔ لیکن لوک سبھا سکریٹریٹ نے نااہلی کا حکم واپس نہیں لیا ہے۔ فیضل نے نااہلی کا حکم واپس لینے اور لوک سبھا کی رکنیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دراصل نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے وابستہ فیضل کو 11 جنوری کو لکشدیپ کی سیشن عدالت نے 2017 میں قتل کی کوشش کے ایک معاملے میں قصوروار ٹھہرایا اور 10 سال قید کی سزا سنائی۔ ٹرائل کورٹ کی سزا کے بعد13 جنوری کو لوک سبھا کے سکریٹری جنرل نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی نااہلی کا اعلان کیا۔ ایم پی نے ٹرائل کورٹ کی سزا کے خلاف کیرالہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے رکن پارلیمنٹ کو سنائی گئی سزا پر روک لگا دی۔

Related posts

ایشیا کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پرسابق کرکٹرز برس پڑے

Hamari Duniya

جامعہ عربیہ سراج العلوم  میں سیرت ازواج مطہرات کے عنوان پر اجلاس عام کا انعقاد 

Hamari Duniya

مسلمان شادیوں میں فضول خرچی سے بچیں اور اپنی نسلوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کریں:مولانا یعقوب بلندشہری

Hamari Duniya