پرویز یعقوب مدنی
کاٹھمنڈو (نیپال)، 10 فروری(ایچ ڈی نیوز)۔ مملکت سعودی عرب کی شعبہ وزارت برائے اسلامی و دعوتی امور کی جانب سے ملک نیپال میں واقع سعودی سفارت خانہ اور مسلم آیوگ آف نیپال کے مشترکہ پلیٹ فارم سے آل نیپال مسابقہ حفظ قرآن مجید کاٹھمانڈو کے ماریوٹ نامی ایک خوبصورت اور وسیع و عریض ہوٹل کے خوشنما ہال میں انتہائی تزک و احتشام سے منعقد ہوا ملک نیپال کے چنیدہ طلبہ اور طالبات نے کافی جوش و خروش سے حصہ لیا، ملک نیپال کے مؤقر اور مستند و ماہرین حفاظ قرآن نے حکم کے فرائض انجام دئے، مسابقہ کو ہر طرح سے کامیاب بنانے کے لئے جہاں سعودی سفارت خانہ کے باوقار اور محترم سفیر سعد ابو حمید حفظہ اللہ اور سفارت خانہ کے ایک عملہ کے ساتھ بنفس نفیس شریک ہوئے تو وہیں ملحق دینی آف دلہی کے ذمہ داران شیخ بدر بن ناصر العنزی اور ان کے مساعد شیخ عبد اللطیف الکاتب حفظہما اللہ نے دلہی سے نیپال کا سفر کرکے پروگرام کی زینت بنے ایسے ہی مسلم آیوگ عالی شمیم میاں انصاری اور مسلم آیوگ کا مکمل عملہ پورا دن حاضر رہا اور پروگرام کو مکمل کامیابی سے ہم کنار کرنے میں ایک دوسرے کے دست و بازو بنے رہے فجزاھم اللہ خیرا۔
ملک نیپال کی راجدھانی میں منعقد ہونے والے اس ملکی مسابقہ میں مادر وطن نیپال کے مختلف اضلاع کے مدارس و جامعات مراکز و موسسات کے طلبہ و طالبات نے کاٹھمانڈو کا رخت سفر باندھا۔ جس کا پہلا دن کافی خوبصورتی کے ساتھ اختتام کو پہونچا جو دو پاروں کے مشارکین اور مشارکات کے لئے خاص تھا۔
نیپال پیمانہ پر ہونے والے اس مسابقہ کو کل چار زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا
پہلا زمرہ :قرآن کریم مکمل
اس میں پہلا انعام (2666) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (1333) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (700) امریکی ڈالر
دوسرا زمرہ: 20 پارے
اس میں پہلا انعام (1600) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (800) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (700) امریکی ڈالر
تیسرا زمرہ: دس پارے
اس میں پہلا انعام (650) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (500) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (400) امریکی ڈالر
چوتھا زمرہ: انتیسواں اور تیسواں پارہ
اس زمرے کو بھی دو شعبوں میں تقسیم کیا گیا ہے
(برائے طلبہ )
اس میں پہلا انعام (500) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (400) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (350) امریکی ڈالر
(برائے طالبات)
اس میں پہلا انعام (1200) امریکی ڈالر )
دوسرا انعام (1000) امریکی ڈالر
تیسرا انعام (800) امریکی ڈالر
چوتھا انعام: (500) امریکی ڈالر
پانچواں انعام : (300) امریکی ڈالر خاص کیا گیا ہے۔ اور خوش نصیب کامیاب ہونے والے بچوں اور بچیوں کو مقررہ گرانقدر انعامات سے نوازا جائے گا ان شاءاللہ۔
بلاشبہ مملکت توحید کا یہ کارنامہ لائق صد ستائش و باعث صد افتخار ہے۔ دینی مسابقات کے ذریعے طلبہ و طالبات کے پژمردہ دلوں کو روشنی فراہم کرنا اسلام اور اسلامی تعلیمات کے تئیں لوگوں کے اذھان و قلوب کو صیقل کرنا اور نونہالان وطن کو کتاب اللہ اور سنت رسول سے جوڑنا ہے۔ اخیر میں اللہ رب العالمیں سے دعا ہے کہ ائے اللہ تو سعودی حکومت کو تادیر قائم و دائم رکھ ۔ حاسدین کے شرور فتن سے مامون اور محفوظ رکھ۔ سعودی حکومت کو دین کی خدمت کرنے کی مزید توفیق دے ، اور مملکت سعودی عرب کے دینی و ملی، تعلیمی ، سماجی ، رفاہی، سیاسی خدمات کو قبول فرمائے ۔ آمین یا رب