16.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

خواتین ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈن گرل بنیں نکہت زرین

Nikhat Zareen

نئی دہلی، 26 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

نئی دہلی میں منعقدہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں اتوار کو ہندوستان کو تیسرا طلائی تمغہ ملا۔ ہندوستانی اسٹار باکسر نکہت زرین نے 48-50 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ اس نے فائنل میں ویتنام کی باکسر گوین تھی تام کو شکست دی۔ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں نکہت کا یہ لگاتار دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے پہلے سنیچر کو نیتو گھنگھس نے 45-48 کلوگرام اور سویٹی بورا نے 75-81 کلوگرام میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔
اس فائنل میچ میں نکت شروع سے ہی شاندار تال میں نظر آئی۔ اس نے ویتنامی باکسر کو کوئی موقع نہیں دیا اور پہلے راونڈ میں ہی 5-0 کی برتری حاصل کر لی۔ اس کے بعد دوسرے راو¿نڈ میں دونوں باکسرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ تیسرے راونڈ میں بھی دونوں باکسرز نے اپنی پوری طاقت دکھائی۔ آخر میں، ہندوستانی باکسر نے 5-0 کے فرق سے مقابلہ جیت لیا۔

نکہت دوسری بار عالمی چیمپئن بنے۔
اس جیت کے ساتھ ہی نکہت زرین مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئی ہیں۔ گزشتہ سال 2022 میں بھی انہوں نے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز، نیتو گھنگھس اور سویٹی بورا عالمی چیمپئن (2023) بن گئی تھیں۔ اس سے قبل چھ بار کی چیمپئن میری کوم 2002، 2005، 2006، 2008، 2010، 2018، سریتا دیوی 2006، جینی 2006 اور لیکھا کے سی 2006 میں عالمی چیمپئن بنی تھیں۔

Related posts

چوہرے قتل کیس میں سزا یافتہ شاگرد کا حتمی فیصلہ آج کیرانہ عدالت میں سنایا جائے گا۔

تیس دسمبر 2019 کی رات شاملی کی پنجابی کالونی رہائشی مشہور بھجن گلوکار اجے پاٹھک، ان کی اہلیہ، معصوم بیٹی اور بیٹے کو شاگرد ہمانشو سینی نے قتل کیاتھا:

Hamari Duniya

آئی ٹی20 لیگ: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

Hamari Duniya

شب برآت کے موقع پر جمعیة علماءمہراج گنج کی خصوصی اپیل

Hamari Duniya