22.1 C
Delhi
November 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہرطرف موت اور تباہی کی دھمکی دے دی

Donald Trump

واشنگٹن،26مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
سابق امریکی صدر نے بھی گرفتاری سے بچنے کیلئے جلسے شروع کردیئے ہیں،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں دھمکی دی ہے کہ اگر ان پر فرد جرم عائد کی گئی تو ہر طرف ’موت اور تباہی‘ ہوگی ، برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر کے بیان سے چند گھنٹے قبل نیویارک کے پراسیکیوٹر ز کا کہنا تھا کہ انہیں خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا، نیویارک کے استغاثہ سابق صدر کی جانب سے پورن اسٹار اسٹورمی ڈینیئلز کو ’خاموش رہنے کے لئے رشوت ادائیگی کی تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز صدارتی انتخاب کے سلسلے میں اپنے پہلی ریلی کا انعقاد اس خونی مقام پر کیا جہاں 1993 میں حکومت مخالف مظاہرین اور وفاقی اہلکار آمنے سامنے آگئے تھے، ٹرمپ کو کئی فوجداری تحقیقات کا سامنا ہے جس میں وائٹ ہاﺅس میں واپسی کیلئے ان کی کوشش خطرے میں پڑسکتی ہے۔
ٹیکساس کے علاقے واکو میں پیش آنے والے مشہور واقعے کے 30 سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس مقام کو انتہائی دائیں بازو کے کارکن حکومت کیخلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ ریلی ایسے موقع پر نکالی گئی جب سابق صدر کی جانب سے جارحانہ بیانات میں تیزی آئی ہے، ٹرمپ نے اپنے خلاف نیویارک، واشنگٹن اور ایٹلانٹا میں جاری تحققیات کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ان کیخلاف تحققیات کرنے والے پراسیکیوٹرز انسانی روبوٹ ہیں۔

Related posts

King AbdulAziz Quran competition: سعودی عرب کا قرآن کی نشر واشاعت میں اہم کردار

Hamari Duniya

دہلی فساد کے ملزمین کی ضمانت کی درخواستوں پر طویل سماعت پر سپریم کورٹ حیرت زدہ

Hamari Duniya

Iran-Israel war: ایران نے اسرائیلی حملے کا جواب دینے کے لئے اہداف کا تعین کرلیا، ممکنہ اہداف کا نقشہ بھی جاری کردیا

Hamari Duniya