29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ترکی شہر کہرمان مرعش میں جمعیة علماءہند نے کھانے پینے کی اشیاءتقسیم کی

Jamiat Ulama relief

نئی دہلی،03مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
ترکی میں آئے بھیانک زلزلہ متاثرین کے درمیان جمعیة علماءہند کی طرف سے ریلیف و راحت رسانی کا عمل جاری ہے ۔ آج ترکی کے تباہ حال شہر کہرمان مرعش میں جمعیة علماءہند اور الخیر فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے کھانے پینے کی اشیاءپر مشتمل فوڈکٹس تقسیم کی گئیں ، ایک کٹ میں 22 کلو میں سامان ہے جس میں چاول ، دال ، آٹا ،تیل ، مسالا وغیرہ شامل ہیں ۔

دریں اثنا جمعیة علما ءہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں وفد نے کئی تباہ حال شہروں کا دورہ کیا ہے اور لگاتار ضرورت مندوں تک پہنچنے کی کوشش ہورہی ہے۔جمعیة کے وفد میں مولانا انوار خاں قاسمی ،سید شہباز اور محمد عبداللہ وغیرہ شامل ہیں ۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے الخیر فاﺅنڈیشن کے چیئرمین مولانا امام قاسم سے ملاقات کی اور ریلیف کے طور طریقوں پر تفصیلی گفتگو کی ۔

Related posts

آپ کے ساتھ آنے کا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے، عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے پر چودھری متین اور چودھری زبیر کو استقبالیہ

Hamari Duniya

 اے ایم پی اور جامعہ ہمدرد کے میگا جاب فیئرسے ہزاروں نوجوانوں نے اٹھایا فائدہ 

Hamari Duniya

عالمی شہرت یافتہ تاجر عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ سی این ایم ایس ایوارڈ سے سرفرار

Hamari Duniya