22.9 C
Delhi
February 9, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی: انڈیا الائنس

عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی پالیسیوں کا مناسب جواب دیا ہے۔:

نئی دہلی، 5 جون (ایچ ڈی نیوز) این ڈی اے کے حریف انڈیا اتحاد نے وزیرا اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو فاشسٹ اور ملک کو بے روزگاری کا دلدادہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیاں عوام مخالف ہیں اور متحدہ الائنز اس کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گا۔ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھر گے نے آج اتحاد میں شامل پارٹیوں کے عہدہ داران اور قائدین کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔کانگریس صدر نے کہا کہ اتحاد میں شامل تمام پارٹیوں کے قائدین نے میٹنگ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین اور قانون کے تحفظ کی ضرورت ہے۔ مودی سرکار کی فاشسٹ پالیسیوں اور بے روز گاری کے خلاف مل کراتحاد میں شامل آل پارٹیز ایک آواز سے جنگ جاری رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی ،جس میں موجودہ سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا، تمام قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی عوامی مسائل ہوں گے اس پر تمام قائدین اور تمام جماعتیں ایک آواز میں اپنا موقف پیش کریں گی۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ میٹنگ میں موجود لیڈروں نے انڈیا الائنس کو ووٹ دینے کے لیے ملک کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی پالیسیوں کا مناسب جواب دیا ہے۔ یہ مینڈیٹ آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے ہے ، مہنگائی، بے روز گاری اور حکومت کی فاشسٹ پالیسیوں کے خلاف ہے۔ انہوں نےکہا کہ انڈیا اتحاد اس کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گا۔کانگریس صدر نے کہا کہ انڈیا اتحاد نے ملک کے عوام سے جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے قائدین نے جو بھی فیصلہ کیا ہے، عوامی جذبات کے مطابق مناسب وقت پر مناسب کارروائی کی جائے گی۔ میٹنگ میں اتحاد کے جن لیڈروں نے شرکت کی ان میں کانگریس صدر ملکاار جن کھر گے ، محترمہ سونیا گاندھی ، راہل گاندھی، محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینو گوپال، نیشنلسٹ کا نگریس پارٹی کے شرد پوار ، سپر یا سولے ، ڈی ایم کے کے ایم کے اسٹالن، ٹی آر بالو ، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش ، وی سی کے کے تھول ما ولموان، آرایس پی ایم کے پر نیما چند رن، ایم ایم کے کے ڈاکٹر ایم ایچ جواہر لعل ، اے آئی ایف بی کے جی دیو را جن، کے ایم ڈی کے ای آرایسورن ، وی سی کے کے ڈی روی کمار وغیرہ موجود تھے۔میٹنگ میں انڈیا اتحاد میں شامل پارٹیوں کے قائدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ بعد ازاں راہل گاندھی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

اگر صحت کے مسائل اور موٹاپے کا ذمہ دار آلو کومانتے ہیں تو یہ آپ کی غلط فہمی ہے!۔

Hamari Duniya

Dr. Kalam Startup Award بی جے پی ہیڈکوارٹر سے “ڈاکٹر کلام اسٹارٹ اپ ایوارڈ” کا انعقاد آج

Hamari Duniya

بچوں کی اچھی نشو نما سے مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے :ایس امین الحسن

Hamari Duniya