29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Ismail Haniyeh daughter massage : اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹی نے اسرائیلی حکومت کیلئے کیا پیغام دیا؟

Ismail Haniyeh daughter massage

Ismail Haniyeh daughter massage

تہران،02اگست:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بیٹی خولہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ والد کو شہید کرنیوالے قیامت تک پچھتاوے میں رہیں گے۔خولہ اسماعیل ہنیہ نے والد کی ایران میں شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے والد کو شہادت سے نوازا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے والد جہاد کر رہے تھے اس لیے شہیدوں میں ان کا انتخاب ہونے پر ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں اور جنت میں ان کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

Ismail Haniyeh daughter massage

یہ بھی پڑھیں
Hamas leader Ismail Haniyeh: حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کونشانہ بنانے کے لئے اس جاسوسی سافٹ ویئر کاکیا گیا استعمال
Funeral Prayer of Ismail Haniyeh : ایرانی سپریم لیڈر کی اقتدا میں اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کی گئی

ایران دہشت گرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا: ایرانی صدر

خولہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے انہیں سکون ملے گا یا وہ جشن منائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ خدا کی قسم میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ نے چاہا تو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مطلب مقدس سرزمین کی فتح ہوگا۔
دوسری جانب ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے۔ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں، اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا۔
واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں گزشتہ روز شہید ہوگئے تھے۔وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

Related posts

رحمانی30 نے اس ماہ جے ای ای میں 86 فیصد کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ 205 میں سے 176 طلباء کامیاب ہوئے

Hamari Duniya

ہولی اور شب برأت کے موقع پر پیار و محبت کی مثال پیش کریں، معروف سیاسی رہنما کی اپیل

Hamari Duniya

اے ایم پی نے سری نگر، کشمیر میں پہلا جاب فیئر منعقد کرکے تاریخ رقم کی

Hamari Duniya