Hamas leader Ismail Haniyeh
برسلز،یکم اگست: یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔ایک بیان میں یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے۔اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔ایلیاجے میگنیئر کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا۔
یورپی مبصر نے مزید کہا کہ کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا کے فلسطینی عوام کی آواز تھے۔
دوسری جانب حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا ایران کی راجدھانی تہران میں قتل کئے جانے کے بعد ایران سخت غصے میں ہے۔تہران میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دیا جائے گا، ہمارا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمان کو ہماری سر زمین پر نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا۔
یہ خبریں بھی پڑھیں
Funeral Prayer of Ismail Haniyeh : ایرانی سپریم لیڈر کی اقتدا میں اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کی گئی
ایران دہشت گرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا: ایرانی صدر
اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی،حماس سربراہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرہ : قطری وزیراعظم
Hamas leader Ismail Haniyeh
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔