16.1 C
Delhi
January 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

India Islamic Cultural Center Election: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے لیے سراج الدین قریشی سے بہتر کوئی نہیں :ڈاکٹر ماجد احمد

India Islamic Cultural Center Election

India Islamic Cultural Center Election

نئی دہلی، یکم اگست (ایچ ڈی نیوز) ۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا انتخاب11 اگست کو ہونا ہے۔ سراج الدین قریشی گزشتہ 20 سال سے صدر ہیں۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر 2024 کا انتخابات اس بار ہندوستان سے لے کر دبئی تک چرچہ میں ہے۔ بڑی شخصیات اس مرتبہ صدارتی امیدوار بن کر اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ڈاکٹر سراج الدین قریشی کے پینل سے ڈاکٹر ماجد احمد تلی کوٹی صدرعہدے کے امیدوار ہیں جو اب تک ملک بھر میں 4000 سے زائد غریب یتیم اور بے سہارا لوگوں کا کینسر جیسے موذی مرض کا مفت علاج کر چکے ہیں۔

اسے بھی پڑھیں
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے اغراض و مقاصد کو بھلا دیا گیا، تبدیلی کیلئے ہمارے پینل کو ووٹ دیں: ایم آصف حبیب
جامعہ نگر میں سی ٹیگ سینٹرنے سی جی ایل ۔ایس ایس سی کی کوچنگ کا اعلان کیا ،آن لائن داخلے جاری
حج 2024 میں بے ضابطگیوں اورغفلت کا معاملہ ، حج کمیٹی کو وزارت خارجہ کے حوالے کرنے اور سی ای او کو فارغ کرنے کا مطالبہ

India Islamic Cultural Center Election

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کو سراج الدین قریشی سے بہتر کوئی نہیں چلا سکتا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کی خدمت کے لیے وقف کر دی اور ایسا خوبصورت اور اچھا کام کیا کہ آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر پوری دنیا میں مشہور ہے۔ ڈاکٹر ماجد احمد نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست سے دور رہ کر صرف انسانیت کی خدمت کی ہے آج میں تمام ممبران سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنا قیمتی ووٹ سراج الدین قریشی پینل کو دیں کیونکہ ان سے بہتر کوئی نہیں ہے۔
ڈاکٹر ماجد احمد نے کہا کہ اس بار کوشش ہے کہ انڈیا اسلامک کلچر سنٹر میں ایک عالمی معیار کاہسپتال بنایا جائے، بچوں کو یو پی ایس سی میں مفت تعلیم ملنی چاہیے، انہیں کوچنگ ملنی چاہیے، ایسا کام صرف سراج الدین قریشی صاحب ہی کر سکتے ہیں۔

Related posts

ایس بی آئی نے بی پی ایل آر کی شرح میں 0.7 فیصدکا کیا اضافہ کیا،یہ ہوا مہنگا

Hamari Duniya

Pairs Olympics: وینش پھوگاٹ کا گولڈ جیتنے کا خواب چکنا چور،فائنل مقابلہ سے پہلے ہی ہوگئیں باہر،وزیراعظم نے بڑھایا حوصلہ

Hamari Duniya

راشٹروادی اداکاروں سے ٹوٹ گیا بھگتوں کا دل، فلم ہوئی سپر فلاپ

Hamari Duniya