March 25, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

Funeral Prayer of Ismail Haniyeh : ایرانی سپریم لیڈر کی اقتدا میں اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کی گئی

Funeral Prayer of Ismail Haniyeh

Funeral Prayer of Ismail Haniyeh

تہران،یکم اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ پڑھائی جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جنازے کے شرکاءنے اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔اسماعیل ہنیہ کو کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔

Funeral Prayer of Ismail Haniyeh

یہ بھی پڑھیں
ایران نے حماس کے ساتھ وفا نہ کیا، ایرانی صدر کے حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے تہران گئے اسماعیل ہنیہ میزائل حملے میں جاں بحق
اسماعیل ہنیہ کی تدفین جمعہ کو دوحہ میں کی جائے گی،حماس سربراہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کو خطرہ : قطری وزیراعظم
ایران دہشت گرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا: ایرانی صدر

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت کے بعد اسرائیل سے ان کے خون کا بدلہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تین امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل کو جواب دینے کا حکم دیا ہے۔امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق بدھ کو ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا گیا۔
امریکی اخبار کے مطابق ھنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل کے حیفا اور تل ابیب شہروں میں ڈرونز اور میزائل حملوں کے ساتھ شام، یمن اور عراق کی مسلح تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف حرکت میں لانے پر زور دیا گیا۔آیت اللہ علی خامنہ ای نےاسرائیل کے خلاف جنگ پھیلنے کے امکانات کے پیش نظر دفاعی اور اقدامی حملوں کا منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا ہے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔
درایں اثنا ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر آی جمعرات کو اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ کی امامت کریں گے۔ تہران میں اسماعیل ھنیہ کے جنازے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں۔

Related posts

اسرائیل کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا کررہے مارشل آرٹس لیجنڈ روئس گریسی نے آن کیمرہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا

Hamari Duniya

برہن ممبئی مہا نگر پالیکا شکشک اتسو پروگرام کامیابی سے ہمکنار

Hamari Duniya

نہیں کم ہورہی ہیں ٹرمپ کی مشکلیں ،اب اس معاملے میں عائد ہوا فرد جرم، چلے گا کیس

Hamari Duniya