Pairs Olympics Medals
پیرس،02اگست(ایچ ڈی نیوز)۔
پیرس اولمپکس میں ہمیشہ کی طرح چین نے تمغوں کی جھڑی لگا دی ہے۔ چھٹے روز چین نے مزید دو گولڈ میڈلز جیت لیے، اس طرح چین نے 11 سونے،7چاندی اور چھ کانسہ کل24 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ امریکہ 9سونے15چاندی اور13کانسہ کل37تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے ۔ حالانکہ امریکہ کے کل تمغوں کی تعداد چین سے زیادہ ہے لیکن وہ سونے کے تمغوں میں چین سے دو تمغہ پیچھے ہے۔ اسی طرح فرانس 8سونے، 11چاندی اور8کانسہ کل27تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
اسے بھی پڑھیں
۔2036 اولمپکس کیلئے بھارتی دعویداری کو پنکھ دے رہی ہیں نیتا امبنانی
پیرس اولمپکس میں بھارت نے کھاتہ کھولا، شوٹر منو بھاکر نے جیتا پہلا تمغہ
پیرس اولمپکس میں انڈیا ہاؤس کاافتتاح، نیتا امبانی نے بھارت میں اولمپکس لانے کی وکالت کی
پیرس اولمپکس میں چین کا کھاتہ کھلا، دو گولڈ جیتے، بھارت کو میڈل کا انتظار
پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے والی وہ7 خواتین کھلاڑی جن کی خوبصورتی کے ہورہے ہیں چرچے
Pairs Olympics Medals
چوتھے نمبر پرآسٹریلیا ہے جس نے8سونے،6چاندی اور 4کانسہ کل18تمغے جیتے ہیں۔جب کہ جاپان اب پانچویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔جاپان نے8سونے،3چاندی اور5کانسہ کل 16تمغے جیتے ہیں۔ اسی طرح برطانیہ نے 6سونے،7چاندی اور7کانسہ کل20تمغے جیت کر 6مقام پر ہے۔جنوبی کوریا 6سونے کے تمغوں سمیت 12تمغوں کے ساتھ ساتویں مقام پر،اٹلی پانچ سونے کے تمغوں سمیت 16تمغوں کے ساتھ آٹھویں مقام پرکناڈا3سونے کے تمغوں کے ساتھ نویں اور جرمنی دو سونے کے تمغوں کے ساتھ 10ویں مقام پر ہے۔بھارت کے کھلاڑیوں نے پیرس اولمپکس میں ابھی تک کی کارکردگی میں مایوس کیا ہے۔ بھارت نے ابھی تک صرف تین کانسہ کے تمغے جیتے ہیں۔اور وہ اولمپکس میں تمغوں کی فہرست میں44ویں مقام پر ہے۔امید ہے کہ ابھی بھارتی کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور سونے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔