October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامعہ کو دہلی ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس، یہ ہے پورا معاملہ

Jamia Millia Islamia

نئی دہلی ، 21 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی ہائی کورٹ نے غیر تدریسی عملے کے عہدوں پر تقرریوں اور ترقیوں میں ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن کو بحال کرنے کی درخواست پر جامعہ یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس وکاس مہاجن کی تعطیلاتی بنچ نے اگلی سماعت 07 جولائی کو کرنے کا حکم دیا۔
یہ عرضی ایس سی-ایس ٹی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے دو درخواست گزار رامنیواس سنگھ اور سنجے کمار مینا نے دائر کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 29 اپریل کو 241 غیر تدریسی عہدوں پر تقرری کے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔ رامنیواس سنگھ نے اسسٹنٹ رجسٹرار سیکشن آفیسر کے عہدہ کے لیے درخواست دی جبکہ سنجے کمار مینا نے لوئر ڈویژن کلرک کے لیے درخواست دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جامعہ ایک مرکزی یونیورسٹی ہے۔ اس کے باوجود ایس سی-ایس ٹی کو کوئی ریزرویشن نہیں دیا جا رہا ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ جامعہ یونیورسٹی کے نان ٹیچنگ اسٹاف کی تقرری میں ایس سی-ایس ٹی ریزرویشن نہ دینا آئینی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔ ایسا کرنا جامعہ ملیہ اسلامیہ ایکٹ کے سیکشن 7 کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Related posts

یوپی میں بلڈوزروں کے نشانے پر مسلمانوں کے تعلیمی اداروں، اس بڑے مسلم لیڈر کا انٹر کالج زمیں بوس

Hamari Duniya

کیا گرفتار ہوں گے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ترمپ؟ پولس ہائی الرٹ

Hamari Duniya

امریکی پارلیمنٹ میں چین کے خلاف گونجی آواز،اروناچل معاملے پر بھارت کی حمایت

Hamari Duniya