16.1 C
Delhi
January 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

یوپی میں بلڈوزروں کے نشانے پر مسلمانوں کے تعلیمی اداروں، اس بڑے مسلم لیڈر کا انٹر کالج زمیں بوس

Bulldozer

غازی پور، 5 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
غازی پور کے رکن پارلیمنٹ کے محمد آباد ضلع کے یوسف پور بازار میں واقع ڈاکٹر انصاری انٹر کالج کی غیر قانونی تعمیر پر بلڈوزر چل گیا۔ کارروائی کے دوران ضلع کی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر موجود تھی۔ ایم پی افضل انصاری ڈاکٹر ایم اے انصاری انٹر کالج یوسف پورمحمد آباد کے منیجر ہیں۔ اس کالج کے مرکزی حصے سے متصل تقریباً 4 بسوا غیر قانونی تعمیرات کو مقامی انتظامیہ نے اتوار کے روز بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔
اس حوالے سے تحصیلدار محمد آباد نے بتایا کہ ایم اے انٹر کالج یوسف پور کی انتظامیہ کے لوگوں نے چار بسوا سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کر کے باونڈری وال بنوالی تھی۔ اس کا مقدمہ عدالت میں چلا۔ عدالت نے سرکاری اراضی پر سے ناجائز تجاوزات فوری ہٹانے کی ہدایت دی۔ نوٹس دینے کے باوجود کالج انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کو نہیں ہٹایا، آج اس کو گرا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اے ڈی ایم، ایس پی رورل، ایس ڈی ایم ہرشیتا تیواری، سرکل آفیسر محمد آباد سمیت پولیس اور پی اے سی موجود تھی۔

Related posts

جمعیۃ علمائ ہند کا منی پورمیں چارمسلمانوں کی ہلاکت پر وزیر داخلہ کو مکتوب

Hamari Duniya

بھارت کی امرت یاترا : خواتین کی قیادت میں سفر !۔

Hamari Duniya

جاپانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران ریلی میں دھماکہ،شنزو آبے کی حملے میں ہوچکی ہے موت

Hamari Duniya