مالیرکوٹلہ 21 جون ( محمد شاہد ؍ ایچ ڈی نیوز)۔
مالیرکوٹلہ میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب یہاں پیدا ہونے والے بیڈمنٹن کوچ جناب توصیف احمد کو پوری ریاست جموں و کشمیر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔
اس بارے میں معلومات دیتے ہوئے کوچ صاحب کے بہنوئی جناب مکرم سیفی اور عادل سیفی نے بتایا کہ حکومت ہند کا ادارہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے بیڈمنٹن کوچ توصیف احمد کو اسٹیٹ کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔
وہ کھیلو انڈیا کے تحت ریاست جموں و کشمیر کے تمام کھیلوں میں ریاست میں تقریباً 100 کھیلو انڈیا یونٹس کو کو۔آرڈینیٹ کریں گے، جس سے ان کے حامیوں، کھلاڑیوں اور ان کے تحت کھیلنے والے بچوں میں خوشی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
