34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

براک اوبامہ نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بی جے پی تلملائی ہوئی ہے

Obama

نئی دہلی، 25 جون(ایچ ڈی نیوز)۔

وزیر خزانہ اور سینئر بی جے پی لیڈر نرملا سیتا رمن نے اتوار کو سابق امریکی صدر براک اوباما کے ہندوستان میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں سے ناروا سلوک کے بارے میں بیان پر تنقید کی۔ بی جے صدر دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوباما کے دور صدارت میں شام، یمن سے عراق تک 6 مسلم اکثریتی ممالک پر بمباری کی گئی۔ ایسے میں کوئی ان کے الزامات پر کیوں یقین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپوزیشن نے ایسا ماحول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس ہورہا ہے۔
وزیرخزانہ نے راہل گاندھی کے بیانات پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن لیڈر ملک سے باہر جاتے ہیں تو وہ بھارت کے مفادات کو ذہن میں نہیں رکھتے۔ وہ وزیراعظم کو شکست دینے میں ناکام ہیں۔ اس لئے وہ ایسے مسائل اٹھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی زمینی حقیقت کو جانے بغیر اس طرح کی بحثوں میں الجھ جاتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ملک میں کوئی مذہبی امتیاز نہیں ہے۔ حکومت ہند سب کا تعاون، سب کی ترقی میں یقین رکھتی ہے۔

Related posts

ٹی 20عالمی کپ میں خراب کارکردگی:پہلا استعفیٰ آگیا

Hamari Duniya

بائیڈن اور ان کی انتظامیہ جنگی جرائم میں ملوث ہے،فلسطین میں قیامِ امن تک نیٹو کی اسرائیل سے تعاون کی کوششیں قبول نہیں: ترک صدر

Hamari Duniya

ان ممالک میں کھیلے جائیں گے فیفا عالمی کپ 2026ء کے مقابلے، تفصیلات سامنے آگئیں

Hamari Duniya