30.1 C
Delhi
November 10, 2024
Hamari Duniya
دہلی

شاہ جہان آباد(پرانی دہلی) کی قدیمی شنا خت سیخ کباب ، قورمہ ،نہاری اور بریانی نہیں ہے

Shahjahanabad

نئی دہلی ،25،جون (ایچ ڈی نیوز)۔
پرانی دہلی کے قدیمی شاہجہان آباد کی ترقی اور کلچرل کی بقاءکیلئے کام کر نے والی تنظیم شاہجہان آباد کلیکٹیو کی جانب سے شا ہی جامع مسجد دہلی کے علا قے کے دین دنیا ہاوس میں”قومی اتحاد اور شہریوں کا کردار”کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عام آدمی پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ ،دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال ،بازار سیتا رام کی کونسلر رافعہ ماہر کے علا وہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی ۔
شاہجہان آباد دیش کی را جدھانی کا دل ہے جس کی پہچان ملک کے ثقافتی مرکز کے طور پر ہے ۔کیونکہ یہاں نا صرف قدیمی خوبصورت عمارتیں ہیں ،دینی مراکز ہیں ،خوبصورت حویلیاں ،احاطے اور کو نچے ہیں بلکہ یہ علا قہ زبان ،علم ،تہذیب کے جدید اداروں سے بھی آرا ستہ رہا ہے ۔پرانی دہلی کے قدیمی اسکول ،کالج ،لائبریریز ،نشست اور چائے خانے میر ،ذوق ،درد ،بے دل ،غالب ،داغ جیسے عالمی پائے کے شعراءکی یادوں سے ملبوث ہیں۔جب بھی ہم شاہجہان آباد کا نام لیتے ہیں ہمارے ذہن میں یہاں کی مسجدیں ،گردوارے ،گر جے اور آتش کدے آتے ہیں اسی کے ساتھ یہ علاقہ ہندو ستان کی گنگا جمنی تہذیب ،کاروباری گہما گہمی ،تیج تہواروں کی لگاتار بنی رہنے والی رونق ،الگ الگ سماجوں کے کھان پان اور فیشن کیلئے بھی جا نا جاتا ہے لیکن پچھلے دس پندرہ سالوں سے اس علا قے کو صرف مغلائی کھانو ں کیلئے دنیا جاننے لگی ہے حالانکہ اس میں کچھ بھی برائی نہیں ہے ۔کیونکہ بھارت کا کھان پان ،وینجن دنیا بھر میں لوگوں کو بھاتا ہے ۔پچھلے دس پندرہ سالوں میں پرانی دہلی خصو صاًجامع مسجد اور چاندنی چوک ان چاٹ،کلڑ دودھ ،پرانٹھے ،سیخ کباب ،نہاری ،بریانی کا گڈھ بن چکے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ جامع مسجد کا علا قہ شام آٹھ بجے کے بعدسے جاگنا شروع ہوتا ہے اور کھانے پینے کا یہ سلسلہ صبح صادق تک چلتا رہتاہے۔حالت یہ ہے کہ رات کو دن اور دن کو رات کر دینے کے نتیجے میں علا قے کے بچے صبح اسکول میں غائب ہوتے ہیں کیونکہ کاروباری ،سماجی لائف اسٹائل بدلنے کی وجہ سے مائیں صبح اٹھ نہیںپاتیں تو بچے اسکول کیسے جائیں ۔
شاہجہان آباد کلیکٹیو کے افتتاحی جلسے میں عام آدمی پارٹی کے تیز ترار ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ ، دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد اقبال ،بازار سیتا رام وارڈ کی کونسلر رافعہ ماہر نے اس پہل کا استقبال کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا ۔مشہور اردو ماہ نامہ دین دنیا کے اسمبلی حال میں یہ جلسہ منعقد کیا گیا جس میںسبھی مذاہب کے لوگوں نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اپنی رائے بھی رکھی ۔ تقریب کا آغاز استقبالیہ سے کیا گیا جس میں معزز مہمانان کو پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا شاندار ا ستقبال کیا گیا ۔بازار سیتا رام کی کونسلر رافعہ ماہر نے اعلان کیا کہ تعلیم اور تہذیب ان کی فکر کے مر کز میں ہے اور وہ ان حالات کو بدلنے کی بھر پور کو شش کر رہی ہیں ۔ان جدید مسائل پر بات کرتے ہوئے دہلی کے ڈپٹی میئر آل محمد قبال نے یقین دلایا کہ میونسپل کارپوریشن اس علا قے کی بہتری اور اسے سنوارنے کیلئے تیار ہے اور عوامی سطح پر کئی پروگرام لاگو کر نا چاہتی ہے جس کیلئے مکمل طور منصوبہ بندی کی جارہی ہے جنہیں جلدی عمل میں لایا جائے گا ۔ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بتایا کہ وہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹی میٹنگ میں مصروف تھے اس لئے انہیں یہاں پہنچنے میں دیر ی ہوئی جس کیلئے انہوں نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں مجھے خوشی ہے کہ آج 53دن گذرنے کے بعد ہی سہی آسام کے مسائل پر سرکار کی آنکھ تو کھلی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا نام میں نے بھارتیہ جھگڑا پارٹی رکھا ہے کیونکہ اس سرکار نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اگر کیا تو بس جھگڑا کرانے کا کام کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں منتخب ہونے والی سرکار کو عوامی مفاد کے کام کر نے سے روکا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت چاہتی ہے کہ اسکول ہم بنائیں ٹیچر وہ اپنی مرضی سے بھیجیں ،اسپتال ہم بنائیں اور ڈاکٹر وہ اپنی مر ضی سے بھیجیں ۔آج مرکزی حکومت کی پالیسیوں نے پورے ملک کی اقتصادی حالت کو خراب کر کے رکھ دیا ہے ایسے ماحول میں قومی اتحاد اور شہریوں کا کردار جیسے عنوان پر جلسہ کر نے پر انہوں اس کے کنوینر ارشد فہمی اور شیبا اسلم فہمی کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جلسے مستقبل میں بھی ہوتے رہنے چائیئںایسی محفلوں کے انعقاد سے لوگوں میں بیداری آتی ہے ۔انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ میں وقت بوقت ان جلسوں میں برابر شر کت کرتا رہوں گا ۔تقریب میں شر کت کر نے والوں میں آصف فہمی ،مستقیم احمد ،محمدعمران ،ارشد فاخر،اشوک ماتھر ،محمد حفیظ ،ڈی پی سنگھ ،حفیظ الحق ،انیتا مہا پاترا (ایڈو کیٹ)شاہ زیہ یحیی کے نام قابل ذکر ہیں ۔

Related posts

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں استعفیٰ دیں: حاجی ریاض الدین

Hamari Duniya

’آپ‘ کے سابق لیڈر وقار چودھری نے عام آدمی پارٹی سے اپنے تمام عہدوں سے دیا استعفیٰ

Hamari Duniya

آرایس ایس کے ایجنڈے پر چل پڑے کیجریوال،کرنسی پر مورتیوں کی تصویر شائع کرنے کا کیا مطالبہ

Hamari Duniya