20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

خیموں کے شہر منیٰ میں پہنچنے لگے دنیا بھر کے فرزندان توحید

Mina City

مکہ مکرمہ،26جون(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب میں 10 لاکھ 50 ہزار بیرون ملکوں سے آئے عازمین حج کو منیٰ کی خیمہ بستی پہنچانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ عازمین کی روانگی کا عمل اتوار کی رات سے شروع ہوکر 14 گھنٹے جاری رہے گا۔ اتوار کے روز 25 جون کو اور سعودی عرب میں 8 ویں ذو الج کی شام آٹھ بجے سے عازمین کی روانگی شروع ہوئی اور پیر کی صبح دس بجے تک جاری رہے گی۔ خصوصی انتظامات کے تحت مخصوص وقت کے دوران اور ہر بس کے لیے متعین راستوں کے ذریعہ عازمین کو منیٰ پہنچایا جارہا ہے۔ اس آپریشن کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عازمین کا یہ گروپ بیرون ملک سے آنے والوں کے 60 فیصد پر مشتمل ہے۔
وزارت حج و عمرہ کے ذیلی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قرنی نے بتایا کہ کہ عازمین حج کو منتقل کرنے کا عمل پیر کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ اندرون ملک سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین طواف قدوم کرنے کے بعد منیٰ میں اپنی رہائش گاہوں تک پہنچیں گے۔ بیرون ملک سے آنے والے باقی 40 فیصد عازمین براہ راست میدان عرفات جائیں گے۔ ان میں ایک لاکھ 80 ہزار انڈونیشیائی عازمین حج بھی شامل ہے۔ اسی طرح 7 لاکھ وہ عازمین بھی شامل ہیں جو مکہ مکرمہ سے براہ راست منگل کو عرفات پہنچیں گے۔ڈاکٹر محمد قرنی نے مزید بتایا کہ آج پیر کی شام منیٰ میں موجود افراد کے لیے عرفات کے میدان تک پہنچنے کے لیے تین لین ہوں جن پر بار بار آمد و رفت ہوگی۔ اس ذریعہ سے ساڑھے 7 لاکھ عازمین کو منیٰ سے میدان عرفات پہنچایا جائے گا۔ وہاں روایتی نقل و حمل کے ذرائع اور ٹرین بھی 3 لاکھ 25 ہزار عازمین حج کو میدان عرفات پہنچائیں گے۔

Related posts

ہاتھرس حادثے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئے: جماعت اسلامی ہند

Hamari Duniya

وزیر اعظم نریندر مودی کے کویت دورہ کی پوری تفصیل، ہندوستان اور کویت کے باہمی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز

Hamari Duniya

اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کا انتخاب، سوئک سینٹر میدان جنگ میں تبدیل، خوب چلے لات گھونسے

Hamari Duniya