9.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

مرزا غالب اردو شاعری کا تابندہ ستارہ،451 ویں یوم وفات پر’یوم غالب‘کا انعقاد

Ghalib Day

نئی دہلی،15فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
انجمن ترقی اردو دہلی شاخ کے زیر اہتمام بہ اشتراک غالب انسٹی ٹیوٹ، غالب اکیڈمی، اور انجمن ترقی اردو ہند ’یوم غالب‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چاروں اداروں کے سربراہان و اراکین اور محبان غالب نے غالب کے مزار پر گل پوشی اور فاتحہ خوانی کی۔ گل پوشی اور فاتحہ خوانی کے بعد غالب اکیڈمی بستی حضرت نظام الدین میں ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ عبدالرحمن ایڈوکیٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ غالب اردو شاعری کا تابندہ ستارہ ہے، اردو شاعری پر ان کا سب سے زیادہ اثر پڑا ہے۔غالب کی شاعری ایک لازوال اثر رکھتی ہے اور اسے جب بھی پڑھو ایک نیا تاثر ابھرتا ہے۔
استقبالیہ کلمات اقبال مسعود فاروق نے ادا کیے انھوں نے کہا کہ ہم ہر سال یوم غالب کا اہتمام کرتے ہیں اور اس موقع پر ان مفکرین کو مدعو کرتے ہیں جن کے افکار و خیالات علمی دنیا میں وقار رکھتے ہیں۔ متین امروہوی نے مرزا غالب اور بیگم حمیدہ سلطان کے لیے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ غالب اکیڈمی کے سکریٹری ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ غالب کا کلام ہماری آزمائش بھی کرتا ہے میری خواہش ہے کہ نئی نسل غالب کا نام صرف فیشن کے طور پر نہ لے بلکہ اس کے اصل جوہر سے بھی واقف ہو۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ میں لمبے عرصے سے غالب کے مزار پر حاضر ہوتا رہا ہوں میں تمام مقررین اور حاضرین کا دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا اور اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔ اس موقع پر جناب جگمیت نوربو خیال لداخی کے مجموعہ کلام کی رسم رونمائی عمل میں آئی۔ اس کے بعد ایک طرحی مشاعرہ ہوا جس کی صدرات وقار مانوی اور نظامت معین شاداب نے فرمائی۔
مشاعرے میں وقار مانوی، ظفر مرادآبادی، متن امروہوی، اسد رضا، سید راشد حامدی، صہیب احمد فاروقی،اقبال فردوسی، شاہد انور، محترمہ آشکارا خانم کشف، محترمہ چشمہ فاروقی، اقبال مسعودی ہنر، نعمان جمال نے اپنا خوبصورت طرحی کلام پیش کیا۔

Related posts

الیاس اعظمی کے انتقال سے یوپی میں مسلم قیادت کا بحران، انڈین یونین مسلم لیگ کی تعزیت

Hamari Duniya

آدھی رات کوامت شاہ کی پولس نے ملک کی بیٹیوں کے ساتھ کیا کیا کہ نہیں رک رہے ہیں آنسو، سپریم کورٹ دہلی پولس پر برہم

Hamari Duniya

چندریان 3کا وکرم لینڈرکی چاند پر کامیاب لینڈنگ، اسرو کمانڈ سینٹر میں سائنسدانوں کی پوری ٹیم خوشی سے اچھل پڑی

Hamari Duniya