26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکہ میں ہردیپ پوری کی دوٹوک، ہمیں کسی سے سستا تیل خریدنے سے کوئی نہیں روک سکتا

Hardeep Singh Puri

واشنگٹن :  روس کے یوکرین پر حملے کے باوجود بھارت نے روس کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار رکھنے اور روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر ایک بار پھر واضح جواب دیا ہے۔

امریکہ میں قیام کے دوران بھارت کے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے صحافیوں کو واضح طور پر کہا کہ جہاں سے بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔ہندوستان کے وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکی وزیر توانائی جینیفر گرانہوم سے بھی دو طرفہ ملاقات کی۔ اس دوران صاف توانائی کی منتقلی اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ایک نئی توانائی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پوری اور گرانہوم نے توانائی کے شعبے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی صلاحیت کا اظہار کیا۔

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روس سے تیل کی درآمد کے سوال پر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ حکومت ہند کا یہ اخلاقی فرض ہے کہ وہ ہندوستانی عوام کو توانائی کی دستیابی کو یقینی بنائے۔ ایسے میں بھارت کو جہاں سے تیل ملے گا بھارت ضرور خریدے گا۔ ویسے بھی بھارت کو روس سے تیل خریدنے سے کسی نے نہیں روکا۔

ہندوستان کو اپنی صارفین کی آبادی کے بارے میں فکر مند ہونا چاہئے ، لہٰذا ہندوستان کہیں سے بھی تیل خرید سکتا ہے۔ہندوستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر پوری نے کہا کہ پوری دنیا کے مقابلے ہندوستان میں تیل کی قیمتیں نسبتاً کم بڑھ رہی ہیں۔ جب شمالی امریکہ میں تیل کی قیمتوں میں 43 سے 46 فیصد اضافہ ہوتا ہے تو ہندوستان بمشکل دو فیصد قیمتوں میں اضافے کی اجازت دیتا ہے۔

Related posts

برطانیہ میں راجستھانی مٹی کی خوشبو، ڈاکٹر اعظم بیگ کا ہاؤس آف کامنز میں اعزاز

Hamari Duniya

۔8 ماہ سے وقف بورڈ نے مساجد کے ائمہ کو نہیں دی تنخواہیں

Hamari Duniya

گونی کوپل (کرناٹک):سوسالہ عمارت منہدم،تین ہلاک چار شدید زخمی

جمعرات کے دن ساڑھے تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا،پولیس تفتیش کر رہی ہے۔:

Hamari Duniya