محمدخان
نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے اور ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ایم سی ڈی کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ بی جے پی ایم ایل اے انل باجپئی نے خود اس کی پول کھولی ہے۔
انل باجپئی جی نے ایل جی کو ایک خط لکھا کہ گوتم گمبھیر جی نے ذاتی استعمال کے لیے ایم سی ڈی کی ڈھلاؤ کی زمین پر قبضہ کیا ہے ۔انہوں نے خط میں تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایم سی ڈی کی زمینیں صرف عوامی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں، ناکہ ذاتی استعمال کے لیے۔ ایم سی ڈی کی زمین کو ذاتی استعمال کیلئے کسی کو دینا ایک مجرمانہ فعل ہے۔ میں ایل جی ونے کمار سکسینہ سے فوری طور پرانکوائری کا مطالبہ کرتا ہوں، اور مطالبہ کرتا ہوں کہ تمام مجرموں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔ ورنہ بی جے پی لیڈران سرکاری زمینوں پر قبضہ جاری رکھیں گے۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر، ایم ایل اے اور ایم سی ڈی انچارج درگیش پاٹھک نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین پر قبضہ کرنا اور اسے استعمال کرنا قانون کے مطابق مجرمانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام کسی اور نے نہیں کیا بلکہ مشرقی دہلی کے ایم پی گوتم گمبھیر نے کیا ہے۔یہ میں نہیں بلکہ ان کی اپنی پارٹی کے گاندھی نگر ایم ایل اے انل باجپئی جی نے کہی ہے۔ انہوں نے ایل جی سمیت کئی عہدیداروں کو خط لکھ کر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔