16.1 C
Delhi
February 14, 2025
Hamari Duniya
بین الاقوامی خبریں

برطانیہ میں راجستھانی مٹی کی خوشبو، ڈاکٹر اعظم بیگ کا ہاؤس آف کامنز میں اعزاز

Dr Azam Bag

یہ میرا نہیں بلکہ تمام راجستھانیوں اور ہم وطن ہندوستانیوں کا اعزاز ہے: ڈاکٹر اعظم بیگ
لندن 09 ستمبر(ایچ ڈی نیوز)۔

یہ درست ہے کہ اس وقت دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں مسلم امت پریشانی کا شکار ہے اور ہندوستان میں بھی ہمیں کچھ ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے لیکن ہم اپنے ملک کے اندرونی مسائل کو کسی کے سامنے نہیں اٹھا سکتے۔ ، یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اور ہم اسے پوری ہمت، دانشمندی، احترام اور سمجھ بوجھ کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بات انڈین مسلم فار سول رائیٹس( آئی ایم سی آر) کے جنرل سکریٹری، ( تنظیم) کانگریس کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی کنوینر اور جے ایل این ایجوکیشن گروپ کے بانی ڈائریکٹر،ڈاکٹر اعظم بیگ نے ہاؤس آف کامنز، ویسٹ منسٹر ہال، لندن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں موجود اراکین پارلیمنٹ ۔ برطانوی وزراء اور دنیا بھر سے آئے ہوئے شرکاء۔ اسکالرز ،اور دانشورانِ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اپنے اندرونی معاملات میں کسی کی غیر ضروری مداخلت کو مناسب نہیں سمجھتا۔
ڈاکٹر اعظم بیگ نے اس موقع پر زی نیوز لندن سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم ہر جگہ نفرت کا جواب محبت سے اور تشدد کا جواب صبر سے دیتے رہے ہیں اور ،دیتے رہیںگے اور یہی ہمیں ہمارے پیغمبر نے سکھایا ہے انہوں نے یہ ضرور کہا کہ سیاست کے ایوانوں تک پہنچنے کے لیے جو لوگ نفرت کے بیچ ہوتے ہیں اس سے خود اپنے ہی ملک کا نقصان کر رہے ہوتے ہیں جو ترقی میں رکاوٹ کا سبب بنتے ہیں انہوں نے راجستھان اور ملک کے دیگر حصوں میں تعلیمی اداروں، صحت اور سماجی خدمات کے کاموں کے لیے ہاؤس آف کامنز میں اعزاز پانے پر لندن کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کو ایک ایسا تعلیمی نظام فراہم کیا جانا چاہیے جیسا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹیوں نے اسے سمجھنے اور فروغ دینے میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جاہے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ برطانیہ میں ہندوستانیوں کو روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

اعزاز دینے سے پہلے ڈاکٹر اعظم بیگ کے ہندوستان میں کئے گئے قابل ستائش کام کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں، جس پر تمام حاضرین کی تالیوں کی گرج کے ساتھ اعظم بیگ کو سٹیج پر مدعو کیا گیا۔ اعظم بیگ نے سٹیج پر پہنچ کر تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اسی تقریب کے بعد ڈاکٹر اعظم بیگ نے تمام مہمانوں، برطانوی حکومت کے وزراء، وہاں موجود اراکین پارلیمنٹ اور دنیا بھر سے معززین کے ساتھ عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ اس دوران چیمبر آف کامرس لندن انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ مسٹر مارٹا کیس لوسکا، برطانوی رکن پارلیمنٹ وریندر شرما، ایم پی ویلری ویز، اسٹیون انکاب، اور کئی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے قبل ڈاکٹر اعظم بیگ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور پروفیسرز سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے وہاں کے تعلیمی نظام کو سمجھنے کی کوشش کی۔ وہاں موجود طلباء سے بات چیت کی اور تعلیمی انتظامات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ اعظم بیگ 12 ستمبر 2023 تک برطانیہ میں رہیں گے،اس دوران ڈاکٹر اعظم بیگ وہاں موجود مختلف برادریوں کے سربراہان ،علیگ برادری کے ذمہ داران برٹش مسلم کونسل کے عہدے داران سے بھی ملاقات کریں گے 12 کی شام کو براہ راست پرواز کے ذریعے ممبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ 14 ستمبر کو کوٹہ پہنچیں گے۔

Related posts

سعودی عرب نے عمرہ ویزے کی معیاد تین ماہ مقرر کردی

Hamari Duniya

امریکا کے بینکنگ کوشدید خطرات لاحق، بڑا بینک ڈیفالٹ کر گیا، کئی کمپنیوں میں خطرے کی گھنٹی بج گئی

Hamari Duniya

نیپال:بیلہا ضلع سرہا میں عیددھوم دھام سے منائی گئی، محمد مصطفیٰ کعبی ازہری نے پڑھائی عیدالفطر کی نماز

Hamari Duniya