32.2 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

ڈبل ایکس ایل:ہما قریشی اور سوناکشی سنہا باڈی شیمنگ کرنے والوں کی لیں گی کلاس

Double XL- Huma Qureshi

فلم اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ’ ڈبل ایکس ایل‘ ان دنوں زیر بحث ہے۔ ہفتہ کو فلمسازوں نے اس فلم سے ہما قریشی کا پہلا لک جاری کردیا ہے۔ یہ فرسٹ لک ایک موشن پوسٹر ہے، جس میں پہلے ایک کھیل کا میدان نظر آتا ہے۔ اس کے بعد ہما قریشی مائیک پر بیٹھی نظر آتی ہیں ، جس پراسپورٹس لکھا ہوا ہے۔ اسے دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہما اس فلم میں اسپورٹس اینکر کے کردار میں نظر آئیں گی۔فلم میں سوناکشی سنہا کا پہلا لک گزشتہ روز سامنے آیا تھا۔ دونوں اداکاراوں کے نظر آنے کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ فلم واقعی بہت دلچسپ ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ سوناکشی سنہا اور ہماقریشی اس فلم میں لوگوں کو باڈی شیمنگ کرنے والوں کلاس لگاتی نظر آئیں گی۔ فلم میں خواتین کے جسم کی بناوٹ کے بارے میں لوگوں کی غلط سوچ اور اس کو خوبصورتی کا پیمانہ سمجھنے والے ان کے نظریہ کو سخت دھچکا لگے گا۔ فلم میں ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کے علاوہ ظہیر اقبال ، مہات راگھویندر بھی نظر آئیں گے۔پر بھوشن کمار اور کرشن کمار ، وپل ڈی شاہ ، راجیش بہل اور اشون وردے ، ثاقب سلیم ، ہما قریشی اور مدثر عزیز مشترکہ طور پر اسے پروڈیوس کررہے ہیں۔ فلم کے ہدایت کار سترام رامانی ہیں۔’ ڈبل ایکس ایل‘ 4 نومبر 2022 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Related posts

نئی نویلی نیپال حکومت پر خطرات کے بادل، اتحاد میں شامل پارٹیاں عہدوں کیلئے میں جھگڑ پڑیں

Hamari Duniya

ماروتی سوزوکی کو دوسری سہ ماہی میں بمپر منافع

Hamari Duniya

بروقت کارروائی: جمعہ کی نماز کے دوران نمازیوں کو پیروں سے مارنے والا پولیس کا اہلکارمعطل

Hamari Duniya