14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گونی کوپل (کرناٹک):سوسالہ عمارت منہدم،تین ہلاک چار شدید زخمی

جمعرات کے دن ساڑھے تین بجے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا،پولیس تفتیش کر رہی ہے۔:

مڈیکیری/ گونی کوپل :20جون (ماجدخان/ایچ ڈی نیوز)کیرالا کی سرحد پر صوبہ کرناٹک کے آخری ضلع کورگ کے مڈیکیری، گونی کوپا(کوپل) میں ایک قدیم عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی ۔جس میں ۔نصف درجن سے زائد افراد دب گئے اور تین لوگوں کی موقع ہی پر موت واقع ہوگئی ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمارت 100 سال پرانی تھی جو سیکنڈوں میں کھنڈرات تبدیل ہوگئی ۔مذکورہ عمارت میں مرغ کے گوشت کی دکان اور کھانے کا ہوٹل تھا ،جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ہوٹل میں لوگ کھانا کھا رہے تھے اور ملازمین کھانا بنانے میں مصروف تھے ۔اطلاع کے مطابق واقعہ جمعرات کے دن ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا ۔مڈکیری کے گونی کوپا(گونی کپل) میں پیش آیا جہاں ایک سو سال پرانی عمارت اچانک منہدم ہو گئی اور متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ مڈیکیری کورگ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہے اور نصف درجن افراد ملبے تلے دب گئے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تین افراد کو بچا لیا۔جب کہ ایک شدید زخمی کو میسور کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ عمارت کے ملبے تلے مزید تین افراد کے دبے ہونے سے تینوں کی موت واقع ہوگئی ، جن کو بڑی مشقت کے بعد ملبے سے نکالا گیا۔ پولیس حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے۔اس عمارت میں دکان میں بریانی ہوٹل چل رہا تھا۔جس کا نام امبورو بریانی شاپ تھا۔ اس ہوٹل میں کام کرنے والے کئی ملازمین زخمی ہوئے اور انہیں گونی کوپل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔حال ہی میں اس پرانی عمارت کے بیرونی حصے کی مرمت کر کے ہوٹل کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔ شبہ ہے کہ عمارت کی جدید کاری کے دوران عمارت کا اندرونی حصہ کمزور ہو کر گر گیا تھا۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔

Related posts

ہندوستان کی پہلی مسلم خاتون فائٹر پائلٹ بنی ثانیہ مرزا

Hamari Duniya

جاما ڈوبا، جھارکھنڈ کے گاؤں سے رحمانی 30 کا چمکا ستارہ، کائنات حسین کو ملا گوگل میں 36 لاکھ کا سالانہ پلیسمنٹ 

Hamari Duniya

مدرستہ الاصلاح کے سابق طلباء کے ساتھ خون عطیہ کی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد

Hamari Duniya