Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

فریدہ بیگم ایم ای پی کی قومی کارگزار صدر منتخب

Fareeda Begum

نئی دہلی،(ایچ ڈی نیوز)۔
آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے قومی کارگزار صدر فریدہ بیگم کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ معلومات فریدہ بیگم نے بنگلور میں پارٹی کے دفتر میں میڈیا کے سامنے دی ہے۔ اور تصدیق شدہ ذرائع سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ کرناٹک کی رہائش پذیر فریدہ بیگم کو آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ کی کارگزار صدر برائے ورکنگ پرسیڈنٹ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

فریدہ بیگم کے قومی کارگزار صدر بننے کے بعد تمام پارٹی کارکنان میں خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ اس لئے بھی کہ جہاں پارٹی کچھ دنوں کے لئے بیک فٹ پر دیکھی جا رہی تھی وہیں اب ایک ایک کرکے پارٹی اپنے نمائندوں کو عہدیدار کی حیثیت سے منتخب کرتے جا رہی ہیں۔ ان باتوں کی معلومات مطیع الرحمن عزیز کارگزار صدر مہیلا امپاور منٹ پارٹی برائے اتر پردیش نے اپنے جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔
نو منتخب قومی کارگزار صدر برائے مہیلا امپاورمنٹ پارٹی محترمہ فریدہ بیگم نے اپنے لئے اس عظیم عہدے کو خوش آئند بتایا ہے، اور کہا ہے کہ میں بہت زیادہ ممنون ومشکور ہوں اپنی پارٹی کی قومی صدر محترمہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کا کہ انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا۔ اب میرے کندھوں پر ایک ذمہ داریوں کا بڑا بوجھ ہے، لیکن محنت لگن اور جہد مسلسل سے میں خود کو ثابت کروں گی۔ میں مانتی ہوں کہ پارٹی کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے کہ پارٹی کے عہدیداران نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں قومی سطح پر پارٹی کے لئے کام کروں اور پارٹی کو آگے بڑھانے میں منہمک ہو جائیں۔ یہ عہدے تو برائے نام ہیں۔ مگر میں اس وقت بھی کل ہند سطح پر بھاگ دوڑ کرکے دن رات محنت کر چکی ہوں اور پارٹی کے لئے اچھے نمائندوں کی تلاش میں سرگرداں رہی ہوں۔
پارٹی سپریمو عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ نے مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کو توسیع دیتے ہوئے فریدہ بیگم کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ اور قومی صدر نے اس سے قبل ملک کے الگ الگ خطوں میں نمائندوں کو عہدیدار کی حیثیت سے منتخب کیا تھا۔

آج پارٹی ملک کے ہر صوبے میں اپنی نمائندگی پیش کر رہی ہے۔ خاص طور سے تلنگانہ، کرناٹک، آندھرا پردیش ، اتر پردیش، راجستھان، تمل ناڈو ، بہار ،بنگال اور ملک کے کونے کونے میں پارٹی کے پیغام میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کے بڑھتے اقدامات سے ملک کے سیاسی گلیاروں میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ اور ان کی پارٹی کی مستعدی کے تعلق سے چرچے شروع ہو چکے ہیں۔ سیاسی بات چیت کے درمیان ایک امید کی کرن عوام کی نگاہوں میں ایم ای پی کے تعلق سے دیکھی جانے لگی ہے۔کل ملا کر خوش آئند قدم یہ ہے کہ محنتوں پر منحصر ہے کامیابی کا راز۔ جس جس طرح سے پارٹی اپنے قدم بڑھائے گی پارٹی سے لوگوں کے منسلک ہونے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جائے گا۔

Related posts

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے جیتا ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2022 کا ایوارڈ 

Hamari Duniya

ہندو، سکھ اور بودھ دلتوں کی طرح مسلم دلتوں کو بھی ایس سی کٹیگری میں شامل کیا جائے:آل انڈیا یونائیٹڈ مسلم مورچہ کا مطالبہ

Hamari Duniya

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی کے 23 طلبا یو پی ایس سی،سول سروسز2022 امتحان میں منتخب

Hamari Duniya