27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

القدس میں کار حادثہ یا قتل،نتین یاہو نے کسی بھی قسم کے تعلق کا شبہ ہونے پر بھی گھر کا محاصرہ کرنے کا حکم دے دیا

Israel Car Accident

القدس،11فروری۔ القدس میں ایک کار تصادم میں دوسرائیلی کی موت ہوگئی جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے اس کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اس حادثہ کو قتل کی سازش مان کر حکم دیا ہے کہ کار حملے کی جگہ سکیورٹی فورسز کی تعداد بڑھا دی جائے اور اسرائیلیوں کو کار تلے کچلنے والے شخص کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کے شبے میں فی الفور گرفتار کر کے اس کے گھر کا محاصرہ کیا جائے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک مراسلے میں بتایا کہ یہ حادثہ مشرقی القدس کی براموت یہودی بستی کے ایک بس اسٹاپ پر پیش آیا۔اس حادثے کے نتیجے میں اسرائیلی پولیس نے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ اس حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔اسرائیلی اسپتال کے مطابق آٹھ سالہ بچہ بھی ہلاک ہو گیا جبکہ ریڈ ڈیوڈ سٹار ایمبولینس کے مطابق زخمیوں میں دو مزید بچے بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار کار ڈرائیور کو جائے حادثہ پر ہی گولی مار کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
پولیس نے اس حادثہ کی وجہ کار کی رفتار کو تیز ہونا بتایا ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جس میں شامل ایک اہلکار نے کار ڈرائیور پر فائرنگ شروع کردی، جس سے وہ بے سدھ ہو گیا۔
القدس کے علاقے جہاں کار حادثہ کی واردات ہوئی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی اور ہلاک و زخمیوں کو نکالنے کی کارروائیاں شروع ہو گئیں۔نیلے رنگ کی ایک کار جس کا بونٹ ٹوٹا ہوا تھا اسے بس اسٹینڈ کے پاس کھڑے دیکھا گیا، اردگرد شیشے کی کرچیاں بکھری ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ القدس کے تقریباً نصف علاقے میں کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب 27 جنوری کو ایک فلسطینی کی فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہوئے۔ گذشتہ دس برسوں کے دوران القدس میں ہونے والی یہ سب سے بڑی تشدد کی کارروائی تھی۔اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں مشرقی بیت المقدس پر اپنا قبضہ جما رکھا، فلسطینی اس علاقے کو اپنی آزاد ریاست کا دارلحکومت بنانے کے خواہاں ہیں۔

Related posts

میوات کو شدت پسند ہندو تنظیمیں کوآگ میں جھونکنے کیلئے بضد،حکومت سخت

Hamari Duniya

دو دھماکوں سے دہل اٹھا اسرائیل ،ایک کی موت، 18زخمی

Hamari Duniya

ملک میں دو بھارت 

Hamari Duniya