17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

انڈونیشیائی علماءنے اسرائیلی مصنوعات وخدمات کے بائیکاٹ کا فتویٰ دے دیا

Indonesia Palestine

جکارتہ،11نومبر:انڈونیشیا کے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے۔ فتوے میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں ان کی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔انڈونیشیا کے علمائے کرام کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ‘ایم یو آئی’ کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت جس کا فلسطینی شکار کے خلاف جدوجہد کی جائے۔
فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اس کے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔’ایم یو آئی’ کی کونسل کے سربراہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ’ہر مسلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ جس حد تک ممکن ہو اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اداروں کے توسط سے ٹرانزیکشن اور ان کی مصنوعات و خدمات سے اجتناب کریں۔ اسی طرح نو آبادیت اور صہیونیت کے حامیوں سے بھی گریز اختیار کریں۔’ان کا کہنا تھا ‘ہم ایسے فریق کی کس طرح حمایت نہیں کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے خلاف بر سر جنگ ہو، ہم ان کی اشیائ  بھی کس طرح خرید اور استعمال کر سکتے ہیں جو فلسطینیوں کے قتل کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔’انڈونیشیائی علما ئے کرام کا یہ فتویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں حماس کے خلاف اسرائیلی جنگ کے حامی مغربی ممالک کی مصنوعات اور برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔مشرق وسطیٰ کے مسلم تمام ممالک کے عوام کو غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہزاروں کی تعداد میں کی جانے والی ہلاکتوں نے سخت تکلیف پہنچائی ہے اور وہ اس پر غیر معمولی غم وغصے میں ہیں۔

Related posts

امریکہ نے راہل گاندھی کے ملک کو بدنام کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا، امریکہ نے کہا جسے شک ہو دہلی جائیں

Hamari Duniya

ہلدوانی میں بے قصور گرفتار شدگان کی قانونی امداد کی تیاری

Hamari Duniya

ہائی کورٹوں میں چل رہے لو جہاد کے مقدمات سپریم کورٹ میں منتقل کئے جائیں، جمعیۃ علمائ ہند کا مطالبہ

Hamari Duniya