27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

زمبابوے کو شکست دیکر ٹاپ پر پہنچا بھارت، سیمی فائنل میں انگلینڈ سے ہوگا مقابلہ

India-Win

ملبورن،(ایچ ڈی نیوز)۔

عالمی کپ 2022  کے گروپ 2 کے آخری مقابلے میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنوں سے شکست فاش دے کر گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔ جہاں سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ گروپ ون کے دوسرے نمبر کی ٹیم انگلینڈ سے ہوگا۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے کے سامنے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر186 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کردیا۔ آج کے میچ کے ہیرو سوریہ کمار یادو 61 رن 25 گیندوں پر 6 چوکے اور 4 چھکے رہے۔ ان کے علاوہ کے ایل راہل  نے بھی تین چوکے اور تین چھکے کی مدد سے شاندار 51 رن بنائے۔  وراٹ کوہلی نے 24 رن ہاردک پانڈیا نے 18 رن اور کپتان روہت  ، شرمانے 15 رنوں کی اننگ کھیلی۔

زمبابوے کے گیند باز سین ولیمس نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ سکندر رضا، مزربانی ، نگروابا نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔ 187 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے زمبابوے کی ٹیم محض17.2اوور میں ہی  117 رنوں پر ہی سمٹ گئی۔  ریان برل نے 35 رن اور سکندر رضا 32  رن سب سے بڑے اسکورر رہے۔  رام چندرن اشون نے تین، محمد شمی نے دو ارشد یپ سنگھ نے بھی دو کھلاڑیوں کا آوٹ کیا۔ جبکہ بھونیشور کمار اور اکشر پٹیل نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related posts

سی سی آر یو ایماور انٹگرل یونیورسٹی لکھنؤ کے درمیان تحقیقی تعاون کے لیے مفاہمت

Hamari Duniya

چھٹی مرتبہ آسٹریلیا بنا عالمی چمپئن،بھارت کا خواب چکنا چور،شائقین میں مایوسی

Hamari Duniya

بی ایس پی سربراہ مایاوتی کی ٹوئٹر پر کی گئی اپیل کو مانیں گے دلت؟

Hamari Duniya