27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

کانگریس کو ووٹ دیں ، ہمارے کونسلرز آپ ے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے: دہلی کانگریس صدر کی اپیل

Chaudhary Anil Kumar

نئی دہلی، 3 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انیل کمار نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے جو وعدے وڑن دستاویز اور منشور میں کئے ہیں کانگریس پارٹی کے منتخب کارپوریٹر دہلی میں لوگوں کے مفادات اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔چودھری انیل کمار نے کانگریس کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ 11 بجے سے پہلے اپنی اور اپنے خاندان کی ووٹنگ کروا لیں تاکہ بعد میں وہ بزرگ، بیمار ووٹروں کو ووٹ ڈالنے میں مدد کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ”دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے کل یعنی 4 دسمبر کو ووٹنگ کے لیے پوری تیاری کر لی ہے۔ آج سابق ممبران پارلیمنٹ، سابق ایم ایل اے، سینئر کانگریس لیڈران، سابق کارپوریشن کونسلروں نے کانگریس امیدواروں سے بات چیت کی اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ ٹیبل پر 15-15 کانگریس کارکنوں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو ان کی مدد کے لئے موجود رہے گی۔“

Global Management consultant
سعودی عرب میں کیریئر سنوارنے کے خواہشمند فوری رابطہ کریں

مسٹر انل بھاردواج، چیرمین، میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ کانگریس کارکنان لوگوں کو کانگریس امیدواروں کے حق میں زیادہ سے زیادہ ووٹ دینے کی ترغیب دے رہے ہیں۔ جتنے زیادہ پولنگ ورکرز پولنگ کرائیں گے ہمیں اتنا ہی زیادہ فائدہ ہوگا۔ کانگریس پارٹی نے منصفانہ انتخابات کرانے کی حکمت عملی تیار کی ہے تاکہ اپوزیشن پارٹیاں انتخابات میں خلل نہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں 13,000 سے زیادہ بوتھوں پر ہم نے ’میرا بوتھ-میرا گورو پروگرام‘ کے تحت کانگریس کارکنوں کو تربیت دی ہے، جو کل ہونے والے انتخابات میں اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے۔ ہر بوتھ پر باری باری 8-10 کارکنوں کی ڈیوٹی لگائی گئی جو ایک کے بعد ایک اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
مسٹر انل بھاردواج نے کہا کہ کل ریاستی دفتر میں کنٹرول روم بھی پوری تعیناتی کے ساتھ کام کرے گا، جو ووٹنگ میں آنے والی شکایات کا ازالہ کرے گا۔ اسمبلی کی سطح پر کارکنوں کو تعینات کیا جائے گا جو اس کے تحت آنے والے وارڈوں کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ایک کنٹرول روم کام کر رہا ہے، جو کل پولنگ کے دن کانگریس امیدواروں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ رابطہ قائم کرے گا اور ان کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔ وارڈ کی سطح پر کام کرنے والے کارکنوں کا ریاستی دفتر کے کنٹرول روم اور اسمبلی میں تعینات کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطہ ہوگا تاکہ انتخابات اچھے طریقے سے کرائے جائیں۔

Related posts

بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں دو بالا کریں:سید تنویر احمد

Hamari Duniya

ایس آئی او کے وفد نے دہلی حکومت کے نمائندوں کو اسٹوڈنٹ مینی فیسٹو پیش کی

Hamari Duniya

کچاتھیو جزیرے کے بارے میں وزیراعظم کے بیان پر کانگریس صدر نے نریندر مودی کو آئینہ دکھا دیا

Hamari Duniya