پٹنہ،(ایچ ڈی نیوز)۔
بہار کے گوپال گنج سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی امیدوار کسم دیوی نے آر جے ڈی کے امیدوار موہن پرساد گپتا کو 1794 کے معمولی فرق سے شکست دے دی۔
لیکن نتیجے کے بعد آئے اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ آر جے ڈی کو بہار میں اسدالدین اویسی کی پارٹی کو توڑنا مہنگا پڑا۔ اور اس نے آر جے ڈی سے اس کا بدلہ لے لیا۔
دراصل مجلس اتحاد المسلمین نے گوپال گنج سیٹ پر عبدالسلام کو امیدوار بنایا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے آر جے ڈی کی شکست میں اہم رول ادا کی ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار عبدالسلام کو 12214 ووٹ ملے جو آر جے ڈی کے امیدوار کوہوئی شکست سے 7 گنا زیادہ ہے۔
بی جے پی کی امیدوار کسم دیوی کو 70053 ووٹ ملے جبکہ آر جے ڈی امیدوار موہن پرساد گپتا کو68259ووٹ ملے۔ وہیں مجلس کے امیدوار عبدالسلام کو 12214 ووٹ ملے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر آر جے ڈی مجلس کے ممبران اسمبلی کو نہ توڑتی اور اس کو بھی مہاگٹھ بندھن کا حصہ بنالیتی تو بی جےپی کبھی یہ سیٹ نہ جیت پاتی۔